ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
جو قصر کرتا ہے اسے جمعہ نہ پڑھنے کی اجازت ہے ارشاد : شریعت سے اجازت ہے جو قصر کرتا ہو تو وہ جعمہ نہ پڑھے مگر چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا ہے ۔ واقعہ : ایک گلاس کانچ کا دسترخوان پر رکھا تھا جس پر قل ھواللہ لکھی ہوئی تھی اس کو حضرت نے اٹھوا دیا اور فرمایا ۔ آیت قرآنی لکھے ہوئے برتن کا استعمال کا حکم ارشاد : جب قصد ہو برکت کا تو پانی پینا اس میں جائز ہے اور ویسے استعمال جائز نہیں ۔ کھانے وغیرہ میں یہ تو اس قابل ہے کہ پانی پڑھوانا ہو تو اس میں پڑھوالیں برکت کیلئے ۔ نیز بے وضو اس کا چھونا بھی ناجائز ہے البتہ رومال وغیرہ کندھے پر پڑا ہو اس سے چھولے ۔ مچھلی اور دودھ کا طرز استعمال واقعہ : شب کے وقت اور دن کے وقت دسترخوان پر مچھلی آئی ۔ حضرت نے شب میں مچھلی کھائی فیرنی نہیں اور دن کو برعکس کیا ۔ ارشاد : میں مچھلی کے ساتھ دودھ اور جو چیزیں اس سے بنی ہوں نہیں کھایا کرتا ۔ گو نقصان لازمی نہ ہو مگر احتیاط کے خلاف ہے ۔ واقعہ : ایک صاحب حضرت سے مرید تھے ان کی حالت معلوم ہوئی کہ پہلے بدعتی ہوئے پھر اور کچھ بنے یوں ہی رنگ بدلتے رہے اور نام ان کا تھا قمرالدین ۔ اس پر بطور لطیفہ فرمایا ۔ ارشاد : قمر میں فی نفسہ تو نور ہے نہیں جیسی چیز اس کے سامنے آئی ہے ویسا ہوجاتا ہے اگر زمین آگئی تو ظلمت ہوگئی اور اگر آفتاب آگیا نور ہوگیا ۔ استخارہ : ایک صاحب نے استخارہ کے متعلق دریافت کیا کہ کیا طریقہ ہے ۔ اس پر فرمایا ۔ ارشاد : دعا پڑھ کر قلب کی طرف رجوع کرے سونے کی ضرورت نہیں اور ایک دفعہ بھی پڑھنا جافی ہے ۔ حدیث میں تو ایک دفعہ آٰیا ہے اور پہلے سے اگر کسی طرف اپنی رائے کو رجحان ہو تو اس کو فنا کردے خالی ذہن کے بعد استخارہ کرنے سے جب طبیعت یک سو ہوجائے تو اس کے موافق عمل کرے اور استخارہ میں یوں عرض کرے کہ اے اللہ جو میرے لئے بہتر ہو وہ دل میں