ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
اسباب دیکھ لو دو چیزیں ہیں ایک زنبیل اور ایک بستر ـ ارشاد : بعد عصر فرمایا کہ چلو گاؤں کی سیر کر آئیں شام تک وقت اس میں صرف ہوا ( چنانچہ جامع ہمراہیان تشریف لے گئے گاؤں سے باہر ان صاحب کے کھیت بھی تھے جو حضرت کو اپنے مکان پر لائے تھے ـ حضرت والا نے دعائے برکت فرمائی ـ زکوۃ اس روپیہ پر ہو گی جو نوٹ سے حاصل ہو گا واقعہ : راستہ میں ایک صاحب نے دریافت کیا کہ کسی کے پاس مبلغ پانچ سو روپے کے نوٹ ہوں تو اس پر زکوۃ ہو گی یا نہیں ـ ارشاد : زکوۃ ہو گی کیونکہ نوٹ جس مال کی سند ہے وہ اس کا حق ہے اور محل زکوۃ ہے اور یہ ایک مسئلہ بیان فرمایا : گنی کا نوٹ سے تبادلہ مسئلہ : اگر کسی نے گنی کے جس کی قیمت عرف میں پندرہ روپیہ ہو سولہ روپے مثلا یدا بید دست بدست لئے تو یہ جائز ہے اور اگر اس حالت میں سولہ روپے کے نوٹ سے تبادلہ ہوا تو جائز نہیں ہے اس لئے کہ نوٹ تو مال نہیں اور جو مال ہے وہ حاضر نہیں ـ پس معاملہ یدا بید نہ ہوا ـ اور حوالہ برابر ہوتا ہے ـ خطبہ جمعہ کو اردو میں پڑھنا ارشاد : خطبہ جمعہ کا اردو میں پڑھنے کے لئے لوگ مصر ہوتے ہیں کہ اشعار اردو میں پڑھ دینے چاہئیں کیونکہ اس میں تذکیر ہے میں کہتا ہوں کہ قرآن بھی تو سمجھانے کو اترا ہے اس کو بھی نماز کے اندر اردو میں پڑھا کریں ـ قرآن کریم بھی تو تذکیر کے لئے اترا ہے خطبہ کو ہی اردو میں پڑھنے پر کیوں مصر ہیں ـ بیعت کی درخواست بواسطہ بیعت میں تاخیر کرے پہلے کام مناسب ہے ارشاد : فرمایا کہ مجھ سے خود گفتگو کریں اس میں واسطہ سے کام نہیں چلتا ـ کیونکہ کسی کی حالت کا اندازہ دوسرے شخص کے کہنے سے نہیں ہو سکتا ہے خود اس کی گفتگو سے ہو سکتا ہے ـ واقعہ : ایک صاحب پہلے کہیں بیعت تھے پھر ان کی طبیعت اس طرف سے پھر گئی حضرت سے