ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
للناس کہ اس میں بڑی شفاء ہے لوگوں کیلئے اور تو صرف تجرے ہیں طبیتوں کے فقط ۔ اب تعصب بہت ہے ارشاد : اب بہت تعصب بڑھ گیا ہے پہلے یہ کیفیت نہ تھی ۔ ایک ہندو ہیں تھانہ بھون کے وہ ایک ڈاکخانہ میں نوکر تھے باوجویکہ آریہ ہیں مگر پرانے اخلاق کا اثر ان میں اب تک ہے ۔ چنانچہ ہم وطن ہونے کی وجہ سے مجھ سے ملنے آتے ہیں علی الاعلان کہتے ہیں کہ یہ کشیدگیاں اب بڑھ گئی ہیں ہم تو میاں جی کے یہاں گائے گوشت پکایا کرتے تھے ۔ فقط ۔ خارجی کے پیچھے نماز واقعہ : ایک صاحب نے سوال کیا کہ خارجی کے پیچھے نماز جائز یا نہیں ۔ اس پر فرمایا ۔ ارشاد : سخت مکروہ ہے جیسے رافضی کے پیچھے ۔ امام ابوحنیفہ کے نزدیک گو رافضی ہیں مسلمان مگر سخت بدعتی فاسق البتہ ان میں بعض ایسے بھی ہیں جن کے عقائد کفر تک پہنچے ہوئے ہیں وہ بیشک کافر ہیں اور جو محض تبرائی ہیں ان میں اختلاف ہے اصل مذہب امام کا یہی ہے کہ کافر نہیں ہیں ۔ مگر ان سے پرہیز ہی کرنا اچھا ہے عوام الناس کو بچانا ہی چاہیے ۔ واقعہ : کسی نے پوچھا حضور ﷺ کی شان میں جو ہے کافۃ اللناس کیا آپ کی بعثت جنوں کے لئے بھی ہے اس پر حضرت والا نے ارشاد فرمایا ۔ ارشاد : ہاں ( پھر ان صاحب نے پوچھا تعلیم کیسے ہوئی ہوگی اس پر فرمایا ) آپ نے جنوں کو تعلیم فرمائی ہے جب حضورؑ کی خدمت میں یہ جن آئے تھے آپ کے وعظوں میں بھی آسکتے تھے گو نہ دیکھتے ہوں اور آپ کی خدمت میں آتے ہوں ۔ فقط ۔ جنیہ سے نکاح ارشاد : مسئلہ ہے کہ انسان کا جنیہ سے نکاح جائز نہیں جیسے بھینس سے جائز نہیں کیونکہ وہ دوسری نوع ہے فقط ۔ حضرت حاجی صاحب کا بیعت میں شرائط نہ لگانا واقعہ : حضرت حاجی صاحب کی برکت کا ذکر تھا اور یہ کہ حافظ محمد ضامن صاحب تو بیعت میں بڑے شرائط لگاتے تھے اور حاجی صاحب کچھ بھی نہیں ۔