ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
کو مقابل کرے یا بازو سے مقابل کرے ـ 3 ـ جو شخص عین امام کے پیچھے کھڑا ہے وہ صف میں اصل ہے اس کو دیکھ کر صف سیدھی کرنی چاہیے اس طرح سے امام کی دائیں طرف والے تو اپنے اپنے بائیں طرف والوں کو دیکھ لیا کریں - اور بائیں طرف والے اپنے اپنے دائیں طرف والوں کو دیکھ لیا کریں ـ اسی طرح ہر صف میں ـ فقط ــ (حسب الارشاد حضرت مولانا اشرف علی صاحب نوشتہ شدہ ) جامع ملفوظات عرض کرتا ہے کہ اگر میں اس قاعدہ کو دوسرے موقعوں پر بھی استعمال کیا جائے تو نہایت نافع ہے وہ یہ کہ جس امر شرعی کی طرف لوگوں کو توجہ کم ہو تو اس کو بار بار ان کے سامنے تکرار کیا جائے تو اس سے عمل کی خوب توفیق ہو گی ـ میرا مصمم ارادہ ہے کہ اپنے وطن میں اس کا انتظام کروں گا ـ واقعہ : ایک بی بی نے حضرت والا سے رجوع کیا اور پہلے وہ کسی بدعتی پیر سے بیعت تھیں حضرت نے ان کو لکھا کہ پہلے پیر سے اب عقیدت ہے یا نہیں اس پر انہوں نے لکھا کہ محبت تو ہے مگر عقیدت نہیں ـ اس پر فرمایا ـ ارشاد : محبت ہو عقیدت نہ ہو تو کیا حرج ہے کیا خرگوش وغیرہ سے محبت نہیں ہو جاتی ـ پیر کو اگر بضرورت خرگوش سمجھیں تو کیا حرج ہے ـ تیتر یا بٹیر پال لیتے ہیں ان سے محبت ہوتی ہے عقیدت تو نہیں ہوتی ـ اگر بدعتی سے ایسا ہو تو کیا حرج ہے بیچاری نے سچی بات لکھ دی محبت تو ہے لیکن عقیدت نہیں ہے ـ بعض دفعہ اعتراض کرنے سے اور شہرت ہو جاتی ہے واقعہ : ذکر اس کا تھا کہ جو لوگ حضرت کی مخالفت کر رہے ہیں بہشتی زیور وغیرہ پر اعتراض کر رہے ہیں اس سے تو اور بہشتی زیور کی اشاعت بڑھ گئی ـ اور حضرت والا کی اور شہرت ہو گئی ہے ـ حاضرین سے ایک صاحب یہ بات کہ رہے تھے اس پر حضرت نے فرمایا ـ ارشاد : روایات میں ہے کہ قبل ہجرت جب حضورؐ مکہ میں تشریف رکھتے تھے آپؐ سے بہت مخالفت بڑھی ہوئی تھی ـ کفار قریش حج میں اس وجہ سے کہ بہت لوگ آئیں گے کبھی کوئی پھنس نہ جائے یہ انتظام کرتے تھے کہ جتنے درے ہوتے تھے سب میں آدمی بٹھلا دیتے تھے ـ اعلان کے