ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
حضرت والا کی روانگی کانپور سے گور کھپور کی طرف تاریخ رسید گور کھپور 9 ربیع الاول 1337ھ حضرت والا کے چھوٹےبھائی منشی اکبر علی صاحب ریاست منجھولی کے منیجر ہیں اور گور کھپور میں ریاست کی طرف سے ایک کوٹھی نہایت شاندار ملی ہوئی ہے اس کوٹھی پر پہنچے ۔ منشی اکبر علی صاحب وہاں نہ ملے دورہ میں تھے وجہ یہ ہوئی کہ حضرت کی طرف سے جو اطلاعی خط گیا تھا اس کے پہنچنے میں دیر ہوئی ۔ چنانچہ دوسرے روز تشریف لے ائے ۔ حضرت والا کے بھتیجے کوٹھی پر موجود تھے دس بجے کے وہاں پہنچے تھے حضرت نے کھانا جو ساتھ تھا منگایا اور سب چیزیں دیکھیں اس میں شامی کباب اور آلو گوشت پکا ہوا تھا ۔ اور روٹی روغنی تھی ۔ حضرت نے فرمایا کہ کباب آلو گوشت ملا کر تھوڑا سا پانی ڈال کر پکا لیا جائے ایسا ہی کیا گیا نہایت مزیدار ہوگیا ۔ حضرت نے تھوڑی دیر اپنے بھتیجوں سے باتیں کرکے مجھ سے فرمایا کہ ذرا نبیل اٹھا لاؤ ۔ دیکھیں سامان گڑ بڑ تو نہیں ہوگیا چنانچہ سب چیزیں دیکھی گئیں ۔ (اس میں تعلیم تھی اس کی کہ پہنچے پر خود اسباب دیکھ لینا چاہیئے ۔ ) ملفوظات گور کھپور ارشاد : لوگ تو کوشش کرتے ہیں کہ اتفاق ہو اور میں تواضع کی تعلیم کرتا ہوں اس سے خود اتفاق ہوجائیگا ۔ تکبر جو جڑ ہے نا اتفاقی کی اس کو مٹایا جائے اور پستی اختیار کی جائے بس اتفاق کی کوشش کرتے ہیں خود ان میں تواضع نہیں تکبر ہے ۔ پھر کیسے اتفاق ہو ۔ واقعی لیڈر یہ لوگ ہیں (یعنی اہل اللہ ) کیا اچھا سمجھے ہیں ۔ گنے میں تفریح ہے واقعہ : حضرت پونڈا چوس رہے تھے فرمایا کہ مجھے بہت مرغوب ہے ۔ پھر فرمایا ۔