ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
محبت بڑھ گئی اور ادھر انقباض نہ ہوتو برکت حاصل ہوگی اگر شیخ کو انقباض ہو تو بیعت نہ ہونے کے اعتبار سے یہ زیادہ مضر ہوگا ۔ اس سے ضرر پہنچے گا فقط ۔ لوگ مشکل تدابیر کی دقعت کرتے ہیں سہل کی نہیں واقعہ : ایک صاحب کے خطوط آتے تھے اور حضرت تحریر فرما دیتے تھے کہ تربیت السا لک دیکھو پھر خط آیا ۔ حضرت یہی تحریر فرما دیتے ۔ ایک عرصہ کے بعد خط آیا کہ ترتیب السا لک کے دیکھنے سے نہایت نفع ہوا ۔ اور لکھا تھا کہ یوں جی چاہتا ہے کہ آپ پر جان ومال فدا کردوں پہلے انہوں نے سراج السالکین وغیرہ دیکھی تھیں ۔ اس پر فرمایا حضرت نے ۔ ارشاد : لوگ مشکل تدابیر کی دقعت کرتے ہیں سہل تدبیر بتلائی جاتی ہے تو اس کو نہیں کرتے بڑی بڑی کتابیں دیکھتے ہیں اور ان کے مناسب نہیں ہوتی جیسے سراج السالک وغیرہ ۔ ہر زمانہ کی حالت جدا ہوتی ہے ۔ جدا علاج ہوتا ہے ۔ ان کتابوں کے ( تربیۃ السالک وغیرہ ) دیکھنے کے بعد وہ کتابیں ( سراج السالکین وغیرہ ) نافع ہوتی ہیں ابتدا نافع نہیں ہوتیں اور فرمایا کہ مواعظ کے سیکھنے سے کام کی حرکت ہوتی ہے اور کام کا طریقہ تربیت السالک سے معلوم ہوتا ہے ۔ مگر لوگ نادانی سے متوقع وظیفوں کے رہتے ہیں کہ وظیفہ بتلادو فقط ۔ واقعہ : ایک صاحب نے سوال کیا کہ کفار کو کسی عمل سے نفع نہیں ہوتا اس پر فرمایا ۔ کبر پر وہ جزا مرتب جو کفر پر ہے حلانکہ کبر کفر ہی اصل ہے ارشاد : مطلب یہ ہے کہ آخرت میں نفع نہیں ہوتا ۔ دنیا میں نفع ہوتا ہے ( پھر ان صاحب عرض کیا کہ کفر پر جزا مرتب ہے یعنی خلودفی النار وہ کبر پر کیوں مرتب نہیں حالانکہ وہ کفر کی بھی جڑ ہے ۔ اس پر فرمایا ۔ شاخ کے جو آثار ہیں وہ شاخ کے ساتھ خاص ہیں ۔ بعض چیزوں کی جڑ اتنی خطرناک نہیں ہوتی جتنی کہ شاخ ہوتی ہے چنانچہ دواؤں میں دیکھئے جڑ کے اور آثار ہیں اور شاخ کے اور باقی جڑ استیصال اس لئے کیا جاتا ہت تاکہ یہ شاخ اس سے پیدا نہ ہو ۔ واقعہ : ایک صاحب کے لئے حضرت نے سکوت کا چلہ تجویز فرمایا چنانچہ وہ صاحب چالیس روز کی رخصت لیکر خانقاہ امدایہ میں مقیم ہوئے اور چلہ شروع کیا کسی سے ذراسا کلام بھی نہ فرماتے تھے اگر کوئی نا واقف ان کو مخاطب بنانا چاہتا بھی تو ایک پرچہ کاغذ کا ان کے پاس تھا اس کو دکھا دیتے بس وہ شخص سمجھ جاتا اور پھر ان سے کلام نہ کرتا ۔ ایک روز ایک صاحب نے حضرت سے عرض کیا کہ