ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
وہ غیر جنس ہو ۔ اور اس وجہ سے مہمانوں کی طبائع مختلف ہوں اور کھانا بھی بار ہوجائے ۔ غیراللہ کی قسم ایک شخص کا عجیب طریقہ سے دینا ۔ ارشاد : ان کے تین خط میرے پاس آئے یہ تیسرا خط ہے میں نے ان کو تین روپے بھیج دیئے ہیں اور لکھ دیا کہ میں رضائی کا ذمہ دار نہیں ہوں یا ہاں یہ موجود ہیں اور یہ بھی لکھو دیا ہے کہ خدا کے لئے مخلوق کی قسم نہ کھایا کیجئے یہ جائز نہیں اور یہ بھی لکھا کہ کسی کو قسم دینے سے اس پر پورا کرنا لازم نہیں ہوتا مگر ان حضرت کو کچھ اثر نہیں ہوتا ۔ واقعہ : ایک صاحب نے کانپور کے دیہات کی حالت بیان کی کہ بے دینی یہاں تک ہے کہ کلمہ تک جانتے اسکے متعلق فرمایا ارشاد : مولویوں کے ایسے موقعہ پر جانے کی ضرورت ہےمگر مولوی ایسی جگہ جاتے ہیں جہاں پلاٰو قورمے ملیں ۔ واقعی خبر ہی نہیں ان بیچاروں کو کہ اسلام کیا ہے ۔ ہمارے یہاں کے دیہات میں بفضلہ تعالیٰ گو یہ حالت نہیں ہے مگر پھر یہاں بھی ہرطرح کے لوگ ہیں ۔ چنانچہ میں نےا پنے قرب وجوار میں ایک گاؤں کے متلعق سنا کہ وہاں ایک جنازہ نماز پڑھے دفن کردیا گیا ۔ ضرورت کی صورت میں نماز جنازہ کی سہل ترکیب واقعہ : ایک شخص نے حضرت والا کی خدمت میں خط لکھا تھا جس کا مضمون تھا ۔ ،، تمہیں اللہ رسول کی قسم فاطمہ کی قسم خلفاء کی قسم ، امامین کی قسم ، غوث پاک کی قسم ایک رضائی کا بندوبست کردیجئے ۔ ارشاد : انکے تین خط میرے پاس آئے یہ تیسرا خط ہے میں نے ان کو تین روپے بھیج دئیے ہیں اور لکھ دیا کہ میں رضائی کا ذمہ دار نہیں ہوں ہاں یہ موجود ہیں اور یہ بھی لکھ دیا ہے کہ خدا کے لئے مخلوق کی قسم نہ کھایا کئجئے یہ جائز نہیں اور یہ بھی لکھا کہ کسی کو قسم دینے سے اس پر پورا کرنا لازم نہیں ہوتا مگر ان حضرت کو کچھ اثر نہیں ہوتا ۔ واقعہ : ایک صاحب نے کانپور کے دیہات کی حالت بیان کی کہ بے دینی یہاں تک ہے کہ کلمہ تک نہیں جانتے ۔ اس کے متعلق فرمایا ۔ ارشاد : مولویوں کے ایسے موقعہ پر جانے کی ضرورت ہےمگر مولوی ایسی جگہ جاتے ہیں جہاں پلاؤ قورمے ملیں ۔ واقعی خبر ہی نہیں ان بیچاروں کو کہ اسلام کیا ہے ۔ ہمارے یہاں کے دیہات میں بفضلہ تعالیٰ گو یہ حالت نہیں ہے مگر پھر یہاں بھی ہرطرح کے لوگ ہیں ۔ چنانچہ میں نے اپنے قرب وجوار میں ایک گاوں کے متعلق سنا کہ وہاں ایک جنازہ بلا نماز پڑھنے دفن کردیا گیا ۔ ضرورت کی صورت میں نماز جنازہ کی سہل ترکیب جمعہ میں میں نے لوگ سے بطور اعلان کے کہا کہ اگر تم کو جنازہ کی پوری نماز نہیں اتی تو یوں کیا کرو کہ وضو کرکے کھڑے ہوگئے اور چار دفعہ اللہ اکبر کہہ دیا ۔ بس قرض ادا ہوگا جائیگا ۔ کیونکہ رکن صرف چار تکبیریں ہی ہیں ۔ اور میں نے یہ کی تو تھی خیرخواہی ۔ مگر لوگوں کے نزدیک ہوگئی بدخواہی ۔ بعض لوگ اس پرکہنے لگے کہ واہ واہ ہم نے تو اب تک سنا بھی نہیں کہ ایسے بھی نماز ہوجاتی ہے ۔ اسی طرح ہمارے قصبہ میں ایک مردہ کو کہ وہ جذامی تھا بلا نماز دفن کر دیا مجھ کو شام کو خبر ہوئی میں طلباء کو ساتھ لے کر وہاں گیا ۔ اور اس کی قبرپر نماز پڑھی اور یہ جو صورت میں نے نماز کی لوگوں کو بتلائی تھی یہ جاہلوں کیلئے آسان صورت ہے ۔ اس طرح نماز پڑھنے سے فرض ادا ہو