ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
ارشاد : غرباء کے دینے میں برکت ہے جاگیر وغیرہ جو مدارس میں وقف ہوتی ہے اس میں برکت نہیں ہوتی ۔ چنانچہ فلاں جگہ مدرسے کی حالت اچھی نہیں حالانکہ اس کے متعلق بڑی ریاست وقف ہے ۔ مگر آج تک کوئی نتیجہ نہیں ہوا ۔ معلوم ہوا کہ بہت بڑی جائداد وقف ہے اس مدرسہ میں مگر آج تک کوئی طالب علم فارغ ہوکر نہیں نکلا مجھے بھی ایک جائداد کا متولی کرتے تھے جو مدرسہ تھانہ بھونہ کیلئے وقف تھی میرا نام متولی لکھوادیا تھا ۔ میں نے اپنا نام عدالت میں درخواست دیکر کٹوادیا ۔ میں اسی برکت اور بے برکتی کے سبب یہ رائے دیا کرتا ہوں کہ چندہ میں دوچار غریبوں کے پیسے بھی شامل کرلئے جائیں برکت ہوتی ہے ۔ مسجد میں وعظ کیلئے کرسی بچھانے پر تہدید واقعہ : حضرت والا فتح پور میں وعظ کے لئے گئے اور وعظ کا موقعہ مسجد میں تھا ۔ بعض صاحبوں کی رائے ہوئی کہ حضرت کے بیٹھنے کیلئے کرسی بچھادی جائے اس پر فرمایا ۔ ارشاد : ہرگز مناسب نہیں آئندہ اس کا نتیجہ اچھا نہ ہوگا ۔ لوگ میزہ وغیرہ لگانے لگیں گے ۔ کیونکہ عادت یہ ہے کہ تھوڑے سے بہت ہوجاتا ہے ۔ واقعہ : میرے سپرد علاوہ کام مواعظ اور ملفوظات کے خطوط تربیت کی نقل اور امداد الفتاوٰی وغیرہ کا کام بھی تھا ۔ اور تھانہ بھون میں نقل ہوتی تھی وہ سفر میں بوجہ کے نہ جاسکیں ۔ میں نے حضرت سے عرض کیا کہ یہ کام ہونا بھی ضروری ہے اس کی سبیل کرنی چاہئے فرمایا ۔ عمدہ تدبیر ارشاد : تہمارے پاس پانچ مد اس کام کے ہیں ۔ تربیت ، امداد الفتاویٰ ، حسن العزیز ، مکتوبات ، خبرت المغطے ۔ یوں کروکہ ہر مد کے لئے ایک ورق کاغذ کالے لو ۔ اور اس پیمانہ کا کاغذ لو جس پیمانہ کی اصل کتابیں ہیں ان پر خطوط کو نقل کرتے رہو۔ تھانہ بھون پہنچ کر ان اور اق کو ان کتابیں میں چسپاں کردیں گے یا دوبارہ نقل ہوجائے گی جیسی مصلحت ہوگی ویسا کیا جائیگا ۔ میری فاش غلطی اور حضرت کی شفقت کریمانہ واقعہ : تربیت وغیرہ کے جو خطوط نقل ہوتے ہیں ہر خط کی نقل کے بعد ایک خط ( لکیر )