ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
اور یہ شخص ویسا نہیں ہوسکتا تو وہ تاثیر تدبیر کی یہاں کہاں گئی بلکہ اکثر مسببات کی یہی حالت ہے کہ خدائے تعالٰی ہی کے قبضہ میں ہیں کبھی ایسی صورت سے سبب پیدا ہوجاتا ہے کہ گمان بھی نہیں ہوتا ۔ ایک شخص بیان کرتے تھے کہ عذر کے زمانہ میں ایک شخص کی کنپٹی پہ ایسی حالت میں گولی لگی کہ اس کا زور گھٹ چکا تھا اس لئے پار نہ ہوسکی ۔ دماغ میں بیٹھ گئی نور کی بند ہوگئی وہ شخص اندھا ہوگیا ۔ ایک یہ مصیبت یہ کہ گولی بیٹھ گئی دوسرے اندھا ہوگیا ۔ عقلا حیران تھے کہ کونسا اوزار ہے جس سے گولی نکالیں کسی کی سمجھ میں نہیں آیا سخت تکلیف تھی اس شخص کو کوئی بات سمجھ میں نہ آئی تھوڑی دیر میں ایک گولی اور آئی اور اسی جگہ لگی مگر زور میں آئی اور اس کولے کر دوسری طرف نکل گئی ۔ اب صرف زخم ہی زخم رہ گیا ۔ اس کا علاج ہوگیا ۔ اس کا علاج ہوگیا ۔ کوئی یہ تدبیر نہ سوچ سکتا تھا کہ لاؤ اس کے ایک گولی اور ماریں حق تعالٰی کی شان ہے اس قسم کے ہزاروں واقعات ہیں ۔ بلکہ زیادہ واقعات دنیا میں عجیب ہی ہیں ۔ دعائے قنوت کا مسئلہ واقعہ : ایک صاحب نے سوال کیا کہ رمضان شریف میں وتر کی جماعت میں ایک شخص تیسری رکعت میں شریک ہوا اور امام کے ساتھ دعائے قنوت بھی پڑھی ۔ پھر وہ جو اپنی رکعات پوری کرے گا تو اس میں دعائے قنوت پڑھے یا نہیں شبہ یہ ہے کہ امام کے ساتھ جو دعائے قنوت پڑھی ہے اس پر ارشاد فرمایا ۔ ارشاد : مسئلہ یہ ہے کہ پھر نہ پڑھے یعنی جب اپنی نمازیوں پوری کرے تو اس میں نہ پڑھے فقط ۔ ارشاد : ایک جنٹ صاحب کے ساتھ ایک بیر سٹر صاحب ملنے آئے اور مزہب میں گفتگو کرنے لگے میں نے کہا کہ اگر آپ کو شہبات دور کرنے ہیں تو آپ کسی شخص کے پاس برائے چندے رہئے اس کی صحبت سے شہبات دور ہوجائیں گے ۔ انہوں نے اس پر یہ شبہ کیا کہ اگر اس سے بھی کامیابی نہ ہوئی تو کیا ہوگا ۔ میں نے کہا کہ آپ نے بیر سٹری پاس کرنے کی کوشش میں یہ خیال نہ کیا تھا کہ کامیابی نہ ہوئی تو کیا ہوگا پھر میں نے کہا کہ ناکامی ہوگی تو ہم اور تدبیر بتلائیں گے وہ جنٹ صاحب بولے کہ ان کو میں جواب دوں گا ۔ پھر اس نے کہا کہ جواب سنو وہ جواب یہ ہے کہ اگر کامیابی نہ ہوتو یوں سمجھیں گے کہ تمہاری قسمت پھوٹی ہوئی ہے ابوجہل کو کامیابی نہ ہوئی تو اس کی قسمت پھوٹی ہوئی تھی میں نے کہا