ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
بوستان سے آپ انتخاب کر رہے ہیں ـ بس شروع کا سرا لکھ لیجئے ـ بوستان ہر جگہ میسر ہوتی ہے جب طبع کے لئے لکھا جائے گا تو بوستان لے کر پورا شعر لکھ دیا جائے گا ـ (پھر فرمایا) میں سہولت پسند ہوں جو صورت سہل ہو اور جس میں وقت کم لگے وہ تجویذ کرتا ہوں ـ حضرت والا کی روانگی گور کھپور سے موضع پوکھر بٹوا ضلع بستی کو اور اسٹیشن نوگڈ و پرو رود انتظام : موضع پوکھر بٹوا کے جانے کو اسی اسٹیشن پر اترتے ہیں جو صاحب موضع مذکور سے گورکھپور میں حضرت والا کو لینے آئے تھے انہوں نے اسٹیشن پر گاڑیوں کا بندوبست پہلے سے کرا دیا تھا چنانچہ گاڑیاں تیار ملیں ـ اسٹیشن پر ظہر کے وقت اترے ـ متفرق گاڑیوں میں لوگوں نے اسباب رکھا ـ حضرت نے فرمایا کہ اسباب سب ایک جگہ ایک گاڑی میں رہنا چاہیے تاکہ حفاظت اور انضباط آسان ہو چنانچہ ایسا ہی کیا گیا ـ ملفوظات نوگڈھ پوکھر بٹوا ایک مسجد کا واقعہ قابل توجہ واقعہ : اسٹیشن کے متصل ایک مسجد تھی جس کی تعمیر کچھ باقی رہ گئی تھی ـ اور صحن خام تھا ـ اس میں لوگ جوتہ پہن کر جاتے آتے تھے اور ایک جانب بیٹھ کر اسی پر وضو کرتے تھے اس پر بعد تحقیق کے ـ ارشاد : فرمایا یہ داخل مسجد معلوم ہوتا ہے اس لئے اس کا ادب چاہئے ـ چنانچہ لوگوں کو ہدایت فرمائی کہ جوتہ دروازہ سے باہر اتار کر صحن میں آئیں اور جس جگہ وضو کرتے ہیں اگر مسجد میں اس جگہ کے داخل کرنے کی نیت کر لی ہے تو اس پر وضو بھی نہ کریں ـ ارشاد : بعد نماز ان صاحب سے جو لینے آئے تھے ـ فرمایا کہ بٹھلانے کا انتظام کیجئے ـ چنانچہ انتظام کیا گیا ـ اور حضرت اس وقت بیٹھے جب کہ سب ہمراہی سوار ہو لئے ـ انتظام : قیام گاہ پر پہنچے اور فرمایا کہ سب اپنا اپنا اسباب دیکھ لیں اور کمترین سے فرمایا کہ میرا