ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
ہیں ۔ رہا ذکر متعارف سوا سے ان ہی دو کے لئے مہیا کیا جاتا ہے ۔ جیسے وضو کہ اس سے مقصود ہی ہے ۔ مگر پھر بھی نماز پر مقدم اسی لیے مبتدی کے لیے زیادہ مناسب ہے اور نافع ذکر ہی کی زیادتی ہے گو زیادہ مقصود و نماز و تلاوت ہے ۔
آج کل کے جلسہ
واقعہ : معلوم ہوا کہ کانپور میں کوئی جلسہ ہے اور اس میں مختلف مزاج کے لوگ بلائے کئے ہیں ۔ اس پر حضرت والا نے فرمایا ۔
ارشاد : میں تو آجکل کے جلسوں کوجھلسا کہا کرتا ہوں اکثر میں تفاخر وشہرت ہی مقصود ہے فقط
واقعہ : ایک شخص کی بہو دس سال سے بیمار تھی اس نے تعویذ مانگا ۔
اگر تعویذ سے اثر نہ ہوا تو خدا کے کلام کو ناقص نہ سمجھے
ارشاد : میں عامل تو ہوں نہیں لیکن تعویذ کردوں گا اگر فائدہ نہ ہو تو یہ مت سمجھنا کہ اللہ تعالٰٰی کے کلام میں تاثیر نہیں ۔ یہ میں نے اس لئے اطلاع کردی کہ کبھی یوں سمجھو کہ اللہ اللہ کا کلام ناقص ہے ۔ بلکہ اس کو میرا نقص سمجھنا دسرے ایسی تاثیرات کا کہیں وعدہ بھی نہیں ہے جس سے وہ شبہ ہوسکے ۔
مخالف کے پیچھے نماز
واقعہ : ایک صاحب نے دریافت کیاکہ کسی کے ساتھ مخالفت ہے تو اس کے پیچھے نمازدرست ہے یا نہیں ۔
ارشاد : حضرت عثمان سے لوگوں نے پوچھا تھا کہ آُپ جتنے لوگوں نے بغاوت کی ہے وہ لوگ نماز پڑھاتے ہیں ہم ان کے پیچھے نماز پڑھیں یا نہیں ۔ انہوں نے فرمایا نماز اچھی چیز ہے اچھے کام میں شریک رہو ۔ برے کام میں شریک مت ہو ۔ آپ نے دلیل گیسی اچھی بیان کی ۔ پھر جب عثمان کے برا کہنے والے کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے خود حضرت عثامنکے فتوے سے تو پھر اور لوگوں کے پیچھے کیوں نہ دوست ہوگی فقط ۔
ارشاد : اگر استاد ہندو بھی ہو اس کا بھی ادب چاہئے استاد بڑی چیز ہے فقط ۔
ایک صاحب کا سوال اور اس کا قابل دید جواب
واقعہ : ایک صاحب نے سوال کیا کہ قرآن شریف میں ہے ومن لم یحکم بما انزال