ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
ولعب کے وقت لہو ولعب خوب کرتے ہیں راز اس کا یہ ہے کہ جو کام میں وقت پورا صرف کرے تو اس کو لہو ولعب ایک جدید چیز ہوگئی اس میں لطیف آئے گا ۔ نیز کام کی طرف سے تشویش قلب میں نہ ہوگی تفریح میں یکسوئی ہوگی اور جو ہر وقت لہو ولعب میں مشغول رہے تو اس کو لہو ولعب کا کیا مزہ بس اسی طرح ہنسنے بولنے کا لطف بھی اسی کو آتا ہے جو اکثر وقت عمل میں رہے مستی بھی وہ معتبر ہے جو پیٹ بھرے میں ہو ۔ اس وقت لوگوں میں فیصلہ یہ ہے کہ زیادہ وقت تو ہو عمل میں اور تھوڑا سا اس میں بھی سہی فقط ۔ ( ملفوظات تھانہ بھون ختم ہوئے ) بسم اللہ الرحمن الرحیم خیر الحضور فی الکانپور یعنی حضرت مولانا ومرشدنا حکیم الامت شاہ اشرف علی تھانوی مدظلہ کا سفر نامہ اس میں اس سفر کے حالات اور ملفوظات ہیں جو کانپور کو ماہ جمادی الاول 1337ھ میں ہوا ۔ یہ ناچیز 8 جمادی الاول 37 ھ کا کانپور خدمت والا میں پہنچا اور ملفوظات وغیرہ کے جمع کرنیکا اہتمام شروع کردیا ۔ شروع تاریخ جمع کرنے کی 8 جمادی الاول 1337 ھ اور ختم 22 جمادی الاول 37 ھ ہے ۔ کل پندرہ ایام ہوئے حضرت والا کا قیام کانپور میں زیادہ رہا ۔ البتہ صرف ایک روز کے لیے ہمیر پور تشریف لے گئے تھے وہاں وعظ ہوا تھا اور بہت سے حضرات بیعت بھی ہوئے جن میں مستورات بھی تھیں ۔ ( جامع سفر نامہ محمد یوسف بجنوری ولد مردان علی ) ملفوظات کانپور واقعہ : میں اور چنداحباب سہ پہر کے وقت خدمت والا میں بیٹھے تھے کمترین کو حضرت نے مخاطب بنا کر فرمایا ۔ ارشاد : آپ کے حکیم صاحب کا رسالہ ،، الاقتصادفی الضاد من اولہ الی آخرہ لفظا لفظا میں نے