ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
تولیتے ہیں مگر دوسرے کو دکھالیں اگر پسند ہوگی تو رکھیں گے ورنہ واپس تو یہ جائز ہے یا نہیں اس پر فرمایا بیع توہو یدا بید ( دست بدست ) مگر خیال شرط کرے نظر ثانی کے وقت اس کی تحقیق کی گئی تو اظہار تردد کرکے کتب فقہ کی طرف رجوع کرنے کا امر کیا ۔ چنانچہ ہدایہ میں مسئلہ نکلا کہ بیع صرف میں خیار شرط جائز نہیں پس اس کو دیکھ کر اپنے اس جواب سے رجوع کیا ۔ اور یہ سطر اپنے ہاتھ سے بڑھا دی ۔ جماعت الانتخاب واقعہ : حضرت کا قیام کانپور تھا ۔ اورحضرت اپنے گھر میں کے علاج کیلئے مع چند احباب فتح پور تشریف لے جاتے تھے فتح پور میں ایک باغ کے اندر قیام کیلئے خیمہ نصب ہونے کی تجویز کی گئی تھی اس پر فرمایا ۔ احباب کا جلسہ عجیب ہے ہم جنس احباب کا جلسہ بھی عجیب راحت بخش ہے ۔ امام شافعی کا قول ایک کتاب میں دیکھا فرماتے ہیں کہ جب سے میں نے سنا ہے کہ جنت میں احباب سے ملاقات ہوا کرے گی تومیں جنت کی تمنا کرنے لگا ۔ ہم جنس احباب میں کوئی گرانی نہیں ہوتی تو دنیا داروں کو دوستی میں بھی مزہ نہیں آتا وہ اسی فکر میں رہتے ہیں کہ یہ اس سے بڑھنا چاہتا ہے اور وہ اس سے ۔ ایک شخص کی شادی باوجود قادر نہ ہونیکے ارشاد: ایک عنین شخص کی بی بی مرگئی تھی تھانہ بھون میں ۔ مگر انہوں نے دوسری شادی کرلی اور مصلحت یہ بیان کی کہ میں نے اس لیے شادی کی ہے روٹی کا آرام ہوجائے ۔ یہ کتنا بڑا ظلم ہے کہ اپنی ضرورت کے لئے دوسرے کی مصلحت برباد کرے ۔ مسجدو مکان میں کسی کے نہ ہونے پر سلام واقعہ : ایک شخص نے سوال کیا کہ اگر مسجد میں کوئی نہ ہوتو سلام کرے یا نہیں ۔ ارشاد : کرے اسی طرح خواہ گھر اکیلا ہی ہو اس میں بھی سلام کرے کوئی انسان نہیں ملائکہ تو ہوتے ہیں ۔ حضرت والا کابلی نسل ہیں ایک شخص نے حضرت سے کہا کہ میں آپ کو دیکھ کر کابلی سمجھتا تھا اس پر فرمایا ۔