ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
پن کیا جاتا ہے اور میرے یہاں بالعکس معاملہ ہے وہ یہ کہ غیروں سے توقیل وقال کیا جائے اور اپنے ذرا بھی ہٹے معلوم ہوں تو رنج معلوم ہوتا ہے ۔ اور خیریوں تو غیروں سے بھی کچھ رنج ہوتا ہے ہی ۔ مگر طبیعت میں شورش نہیں ہوتی اور اپنوں کی حرکت سے طبیعت پریشان ہوجاتی ہے فقط واقعہ : ایک خاص قسم کی پنسل وفاتر میں ملا زمین سرکاری کو دی جاتی ہے اور ایک ماہ کے خرچ کے لئے ایک پنسل ملتی ہے اور اس میں سے کچھ بچ جاتی ہے ۔ ایک صاحب نے پوچھا کہ اس کا اپنا کام میں لانا درست ہے یا نہیں ۔ بہت لوگ بچی ہوئی کو اپنے کام میں لاتے ہیں اس پر فرمایا ۔ ارشاد جائز نہیں ۔ یہ تو سرکاری کاری کام میں استعمال کیلئے دیجاتی ہے ان کی ملک تھوڑا ہی کی جاتی ہے ۔ اور اس دعوی کا ایک آسان امتحان یہ ہے کہ جو بچ جائے پیش کرکے دیکھ لے ۔ اطلاع کرنے پر کبھی یہ حکم نہ ہوگا کہ جو بچی ہوئی ہے وہ تمہاری ہے اور اس کا ایک ماہ کے لئے قرار دینا یہ صرف انتظاما ہے یہ نہیں کہ ان کو ایک مہینہ کا ٹھیکہ دیدیا ہے ( میں مختصر نویسی میں ملفوظات لکھ رہا تھا ایک صاحب نے اس پنسل کا ذکر کیا کہ وہ غالبا اس کام کی اچھی ہوگی ۔ اور ایک روپیہ قیمت ہے اس کی تعریف یہ کی کہ وہ گھستی کم ہے مجھ کو شوق ہوا اس کے دیکھنے کا ۔ میں نے کہا کہ پہلے میں دیکھ لوں ۔ چنانچہ وہ مکان سے لائے میں نے کہا کہ میں اس سے جب کام کرونگا کہ جب آپ حضرت مولانا سے مسئلہ پوچھ لیں ۔ چنانچہ انہوں نے دریافت کیا اور حضرت والا نے اس کا جواب مرحمت فرمایا یہ ہے اس کا قصہ پورا ۔ واقعہ : ایک مولوی صاحب جو کسی وقت میں حضرت والا سے بیعت بھی ہوگئے تھے ان کا اولاد نہ ہوتی تھی وہ کچھو چھے پہنچے مع بیوی کے وہاں ایک بزرگ کی درگاہ ہے ۔ وہاں کے مجادروں نے ان کو قبر پر چڑھایا ہوا تیل دیا ۔ اور کہا کہ اس کے پینے سے اولاد ہوگی اس کی برکت ایسی ہے وہ انہوں نے خود بھی پیا اور بیوی کو بھی پلایا اور پھر خود اپنی زبان سے بھی مختلف جلسوں میں خوب اس کے فضائل بیان کئے وہ پھر حضرت کی خدمت میں آکر بیٹھے اور ان کے واقعات کی اطلاع حضرت کو ہوچکی تھی ۔ انہوں نے حضرت سے پوچھا کہ فلاں ذکر کرنے میں گردن کس طرف کو جھکانا چاہئے حضرت نے فرمایا اس کو پوچھنے بیٹھے ہو مزار پر کیا کیا افعال کرکے آئے ہو پہلے ان کو تو طے کر لوبس اس کو سن کر وہ حضرت سے تیز گفتگو کرنے لگے ۔ تکبر وبڑائی ان کے لب ولہجہ سے عیاں تھی غرض انہوں نے اپنی برات کیلئے مختلف