ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
دونوں مرض ہیں جاہ اور شہوت ۔ اس سے بہت کم خالی ہیں اور یہ ہی دونوں چیزیں دین کی برباد کرنے والی ہیں ۔ ( اس کے بعد حضرت نے فرمایا ) ارے بھائی یہاں تو اس لئے آئے کہ اپنی اصلاح کرونہ اس لئے کہ اپنی اصلاح کرونہ اس لئے کہ احتمالات نکالو خداتعالٰی کی قسم میرا مقصود تو صرف یہ ہے کہ کام کی باتیں تمہارے کان میں پہنچاؤں میری غرض اس وقت سنانے سے یہ تھی کہ یہ امور پیش آتے ہیں اس لئے خط سنادیا تاکہ یاد رہے کہ ایسا بھی ہوا کرتا ہے مگر ایسے مہمل لوگوں کو کیا کروں جو سننا نہیں چاہتے ۔احتمالات نکالنے کو تیار ہیں ۔ میں تو مثال عرض کرچکاہوں حرارت غربیہ اور حرارت غریز یہ کی ۔ کوئی شخص طبیب سے کہنے لگے کہ جس کو آپ نے حرارت غریبہ تجویز کی ہے ممکن ہے کہ حرارت غریز یہ ہو ۔ اگر ایسے احتمالات نکالے جائیں تو کسی حکیم اور ڈاکٹر کا حکم ہی صحیح نہ ہو ۔ اسی بناپر فقہ کوبھی مٹادینا چاہئے ۔ کیونکہ وہ بھی تو ظنی ہی ہے ۔ اس میں بھی بہت سے احتمالات ہر موقعہ پر نکل سکتے ہیں ۔ امام ابو یوسف کا قصہ ہے کہ آپ طلباء کی جماعت پر املاء فرمارہے تھے اور ہر شخص ان میں سے حسب موقعہ باتیں آپ سے پوچھتا مگر ایک طالب علم کبھی کچھ بولتا ہی نہ تھا آپ نے اس سے فرمایا کہ بھائی تم بھی کچھ پوچھا کرو ۔ اتفاق سے ایک روز آپ نے یہ بیان فرمایا کہ آفتاب کے غروب ہوتے ہی روزہ افطار کرلینا چاہئے تو وہ طالب علم کہتے ہیں کہ اگر کسی دن آفتاب غروب ہی نہ ہوتو کیا کرے ۔ اس پر امام صاحب نے فرمایا کہ بس تم چپکےہی اچھے ۔ اب دیکھئے کہ اس نے کیا بیجابات کہی تھی کیا خدا کی قدرت میں نی تھا کی سورج نہ چھپے کیا یہ احتمال نہ تھا مگر دیکھ لو یہ کہنا کیسا تھا ۔ بھائی احتمالات تو ہرا مرا میں نکل سکتے ہیں ۔ دیکھنا اصلاح میں یہ ہوتا ہے کہ ایسا بھی واقع ہوتا ہے یا نہیں خواہ دوسرا احتمال بھی ہو ۔ اگرہوتا ہے تو بس اس سے ہوشیار رہنا چاہئے میں نے تشخص غلط کی ہو مگر سنانے سے غرض یہ ہے کہ ایسا بھی ہوتا ہے تربیت تو طب ہے ایک قسم کی خلاصہ یہ کہ سنانے سے غرض یہ ہے کہ اگر کبھی ایسا ہوتو یہ توبات یاد رکھنے کے قابل ہے میں تو یہ کہتا ہوں کہ جن کا واقعہ ہے ان کے پاس بے تکلف اور بے ساختہ جایئے اور ان سے پوچھئے کہ بھائی آیا یہ تشخیص صحیح ہے یا نہیں ۔ اس وقت حال معلوم ہو ۔ طب واقعی ظنی ہے مگر خدائے تعالٰی کو جس سے جوکام لینا ہوتا ہے ۔ اس میں اکثر اس کی تشخیص صحیح ہوتی ہے اور جن کے پاس