ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
چنانچہ لوگوں نے خود آکر حد جاری کرائی ۔ آج یہ حالت ہے کہ لوگ چھپاتے ہیں ۔ شرابی اس زمانے کے ایسے تھے اور اب مقد سین ایسے ہیں ۔ کیا توقع ہے کہ ان کے اخلاق کی اصلاح ہوگی ۔ اصلاح تو خود کرنے سے ہوتی ہے ۔ بس خیال نہیں اخیر رائے یہ ہے کہ میں تعلقات سے خود گھبراتا ہوں ۔ مجھے تعلقات چھوڑ نے کیلئے ذراسا بہانہ چاہئے جی چاہتا ہے کہ اس سلسلہ ہی کو موقوف کردوں ۔ جب تم سے اتنا انتظام نہ ہوسکا تو جایئے ۔ بڑا ہی رنج ہوتا ہے اس بات سے ۔ اے اللہ کیسی آسان صورت تجویز کی مگر نہیں کرتے ۔ اس سے عاقل استدلال کرسکتا ہے کہ ہم لوگوں میں ذرا سلیقہ نہیں کسی بات کا ۔ کیا ایسی قوم سلطنت کے قابل ہے کہ جس سے مٹی کے پیالوں کا انتظام نہ ہوسکا ۔ جتنی سزا ہمیں خدا کی طرف سے دی جائے تھوڑی ہے ۔ خدا کا گناہ کرنا اتنا برا نہیں مگر ایسے فعل سے بہت بچنا چاہئے جس سے دوسرے کا ضرر ہو ۔ لوگ نوافل ووظائف کا اہتمام خوب کرتے ہیں مگر اس کا اہتمام نہیں کہ دوسرے کو ضررنہ پہنچے اور گرانی نہ ہو ۔ مطلق توجہ اس کی یہ ہے کہ اس کو ہلکی بات سمجھتے ہیں حالانکہ بڑی بات ہے ۔ تحسبو نھ ھینا وھو عند اللہ عظیم بعض لوگ مسجد کا پنکھا حجرہ میں جاتے ہیں ۔ اور خیال کرلیتے ہیں کہ کیا چیز ہے ذرا سا پنکھا ہی تو ہے خفیف سی بات خیال کرتے ہیں حالانکہ بڑی بات ہے یہ حرکت طالب علموں میں بہت ہے بتلاؤ ایسے پڑھنے سے کیا نفع ۔ اور یہاں تو وہ لوگ ہیں جو طالب علمی سے فارغ ہوگئے ہیں ان کی حالت پر اور تعجب ہے ۔ ( اسی درمیان میں حضرت والا کے مکان سے کہلا کر بھیجا کہ جو انتظام ہے وہی رہنے دیجئے اگر برتن کھولئے جائیں گے اس پر فرمایا ۔ مجھے آسان نہیں کیونکہ میرے متعلق تربیت ہے جس میانجی کی نیت یہ ہو کہ بچوں کو سبق یاد ہوجائے تو وہ تو پیٹے گا بھی اور جس کی نیت صرف وقت کا پورا کرنا ہو ۔ خواہ سبق یاد ہو نہ ہوتو اسے اس سے کچھ مطلب نہ ہوگا کہ بچے درست ہوں یانہ ہوں پڑھیں یا نہ ہوں پڑھیں مجھے خیر خواہی بھی تو منظور ہے کہ اخلاق درست ہوں اس لئے میں کیسے صبر کرسکتا ہوں ۔ ایک شخص کی بے پروائی سے کتنی پریشان پھیلی ہے کیا وہ اس جلسہ میں موجود نہ ہوں گے اپنی زبان سے کہہ دیں کہ مجھ سے خطا ہوئی ۔ اس میں کیا حرج ہے ۔ یہاں تو اپنی اصلاح ہی کے لئے آئے ہیں یوں سمجھتے ہیں کہ فضیحت ہوگے ۔ بھائی اگر اصلاح میں فضیحت بھی ہوتو کیا حرج ہے لوگوں نے تو اصلاح میں جانیں تک دیدی ہیں انسا سے بھول چوک ہوہی جاتی ہے مگر