ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
بھی نصیب ہو ۔ احقر نے عرض کیا کہ حضرت کا اٹھنا بیٹھنا ۔ چلنا پھرنا ۔ جاگنا سونا ۔ بھی ذکر ہی ہے ۔ فرمایا یہ سب کچھ صحیح مگر ذکر لسانی کو بھی تو جی چاہتا ہے ۔ یہ ایسے درد کے لہجے سے فرمایا کہ احقر کے آنسو نکل آئے ۔ ایسے ہی بہت سے موقعوں پر جہاں تنہائی اور یکسوئی کا موقعہ ہوا تو فرمایا کرتے کہ یہ تو رہنے کی اور اللہ اللہ کرنے کی جگہ ہے ) اس کے بعد فرد وگاہ میں پہنچے ۔ اس وقت ذرا فرصت تھی ۔ خواجہ صاحب نے اپنا وہ مضمون سنایا جوالکلام الحسن کی تمہید میں مقفا لکھا تھا ۔ جس میں اکیاون قافئے بازار ، پھر مار ، گلزار ، وغیرہ تھے ۔ اس کا ختم ایک دعا پر تھا جس کے آخر میں تجری تحتھا الانھار سے فرمایا کہیں تو ہار ۔ آپ تو انہار ہیں ۔ اور فرمایا آپ نے اپنی عبارت کو عربی کے ،، انہار ،، پر ختم کیا ۔ میں نے انہارکو اردو کردیا ۔ اور خواجہ صاحب نے اپنی مثلث نعت مصنفہ حال بھی سنائی جس کا مطالع یہ ہے ہو نعت بشر کیا کوئی شایان محمد ٭ ہے خود ہی خدا جبکہ ثنا خوان محمد میں اور میرے باپ ہوں قربان محمد ( ) اور جملہ حضار مجلس بہت محظوظ ہوئے اسمیں ایک یہ بھی بیت تھا ۔ ( ) حق قوت فیضان محمد ٭ ایماں سے مشرف ہوا شیطان محمد محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ بندش بیڈھب ہے ، ان دنوں لفظوں کا اقتران بہت گو مضمون بالکل صحیح ہے ۔ مگر یہ جوڑا ایسا آناپڑا ہے کہ خواہ مخواہ دل میں ( ) ہے اور اس میں مجھے کچھ مخالف کے اعتراض کا خیال نہیں بلکہ یہ طبعی ادب کا مقصود ہے ۔ کہاں شیطان اور حضور کا نام مبارک ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سچ جانئے حضور کی تعلیم کی نسبت کرنا بھی دل میں کھٹکا کرتی ہے ۔ گو ضرورتا کی جاتی ہے کیونکہ کہاں حضور کی شان اور کہاں نعل جیسی متبذل چیز اور لفظ شیطان کو تو کیا کہوں ۔ میری کچھ ایسی طبعیت ہے کہ اگر تحریر میں کہیں ایک لفظ وہ آتا ہے جس کے معنی قبیح کے ہوں اور دوسرا وہ جس کے معنی حسن ہوں تو میں حتی الامکان دونوں کی جمع نہیں کر تا کم سے کم یہ کرتا ہوں کہ دونوں کے بیچ میں کسی اور لفظ کا فصل کردیتا ہوں خواجہ صاحب نے اس بیب کو اس طرح کردیا مومن ہوا شیطان بھی جو تھا آپ کی ہمرا ٭ ہے قدرت حق قوت فیضان محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کو حضرت نے پسند فرمایا ۔ سوال ؟ لولاک لما خلقت الافلاک ۔