ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
ماہیچ نداریم غم ہیچ نداریم ٭ دستار نداریم غم پیچ نداریم 10 ۔ فرمایا دنیا کو سرائے اور مسافر خانہ سمجھے اور آخرت کو اپنا گھر سمجھے اگر ان دونوں باتوں کو خوب ذہن نشین کرے تو ان شاءاللہ تعالٰی ساری مصیبتیں حل ہوجائیں ۔ جس طرح دنیا کے سفر کی مصیبتیں وطن کا آرام خیال کرکے ہوا ہوجاتی ہیں ۔ اسی طرح آخرت کے آرام کا خیال کرکے دنیا کی بڑی سے بڑی مصیبت ان شاء اللہ تعالٰی آسان ہوجائے گی ۔ ساری خرابیاں آخرت کے بھلانے سے اور دنیا کے پیش نظر رکھنے سے ہوتی ہیں ۔ دنیا پروین کو مقدم رکھے ان شاءاللہ تعالٰی تقدیم آخرت کی برکت سے دنیا بھی ٹھیک ہوجائے گی اور حدیث شریف میں بھی اس کی صراحت موجود ہے ۔ من جعل الھموم ھما واحد اھم الآ کرۃ کفاہ اللہ ھم دنیاہ اور اگر دنیا کو دین پر مقدم کرے گا ۔ تو دنیا تو تقدیر سے زیادہ نہ ملے گی ۔ مگر آخرت تو بالکل برباد ہوجائے گی ۔ نعوذ باللہ من ذلک ۔ 11 ۔ فرمایا کہ طالب کو مطلوب نہیں بننا چاہئے ۔ اس سے بجائے نفع کے نقصان ہے ۔ امر ذیل میں ایک درجہ تک استغناء چاہئے ۔ ہر کہ خواد گو بیاؤ ہر کہ خواد گوبرو ٭ دارو گیرو حاجت ودرباں دریں درگاہ نیست 12 ۔ فرمایا کہ بجائے سلام کے آدب کہنا یا لکھنا بدعت ہے کیونکہ تغییر ہے مشروع کی ۔ البتہ بعد سلام کے اس قسم کے آداب کے کلمات لکھنے کا مضائقہ نہیں ہے ۔ 13 ۔ فرمایا مثنوی شریف پر بحرالعلوم کا حاشیہ ہے ۔ بحرالعلوم محقیق شخص تھے حضرت حاجی صاحب سے تعریف سنی ہے لیکن بعض ظاہریت غائب ہے کہیں وہ فن سے نکل جاتے ہیں ۔ اور ولی محمد ایک محشی ہیں وہ فن سے بہت مناسبت رکھتے ہیں ۔ لیکن غلو کرتے ہیں نکل جاتے ہیں اور حضرت حاجی صاحب جامع مسجد ہیں مسئلہ کے خاص مرکز پر بھی رہتے ہیں پھر شریعت کے خلاف بھی نہیں ہوتا یہ جامعیت کی بات ہے ۔ 14 ۔ فرمایا ایک مشہور قول ہے ۔ اہل دنیا کا فران مطلق اند ٭ روز وشب درچق چق و دربق بق اند ہمارے مولانا محمد یعقوب صاحب فرماتے تھے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ اہل دنیا کو کافر کہا ہے بلکہ یہ مطلب ہے کہ کافران مطلق کو اہل دینا کہا ہے یعنی پورے اہل دنیا وی ہیں جو بالکل کافر ہیں ۔ خلاصہ یہ کہ اہل دنیا خبر اور کافران مطلق مبتدائ ہے نہ کہ عکس ۔