ملفوظات حکیم الامت جلد 19 - یونیکوڈ |
|
واقعہ : ایک صاحب بی ۔ اے پاس ہیں مگر انہوں نے سرکاری ملازمت نہیں کی ۔ بلکہ ایک رئیس کے یہاں جو کہ مذہب شیعہ رکھتے ہیں ملازمت کرتے ہیں ۔ ان کے لڑکوں کو تعلیم دیتے ہیں ڈیڑھ سو روپیہ ان کی تنخواہ ہے انہوں نے رئیس صاحب سے یہ بھی شرط کی تھی کہ بچے آپ کے مجلس میں نہ جائیں گے ۔ اس شرط کو انہوں نے منظور کر لیا ۔ قدر دان شخص ہیں ۔ ان صاحب کے ذکر میں حضرت نے فرمایا ۔ ارشاد : آدمی قناعت اور اکتفاء اور ضروری سامان کے ساتھ رہے تو تھوڑی آمدنی میں بھی رہ سکتا ہے اور فرض منصبی کو بھی ایسا ہی تقوے والا ادا کرسکتا ہے ۔ واقعہ : حضرت سے ایک بی بی نے سرمہ طلب کیا تھا ۔ حضرت نے وعدہ نہیں فرمایا کہ میں لادوں گا ۔ بلک یہ فرمایا تھا کہ کسی لڑکے کو بھیج دینا میں دیدوں گا ۔ چنانچہ اس کا بھیجا ہوا لڑکا بعد ظہر آیا حضرت نے اسی وقت سرمہ کی پڑیہ بکس میں سے نکال کر اس کو دیدی اور حاضرین سے فرمایا : ارشاد : ترتیب اور ضبط سے خوب کام ہوتا ہے اس انتظام کو لوگ تنگی کہتے ہیں اگر میں یوں کہہ دیتا کہ سرمہ لادوں گا اور کام میں بھول جاتا ۔ اور پھر وہ یاد لاتیں اور پھر لانے کا وعدہ کرلیتا اور پھر بھول جاتا ۔ یہاں تک کہ اس میں ایک عرصہ گزر جاتا ۔ کام بھی دیر سے ہوتا اوروعدہ خلافی ہوتی ہو علیحدہ اور کتنی دقت ہوتی ۔ مگر دیکھئے اس ترتیب میں کیسی آسانی سے کام ہوگیا مگر آج کل اس ترتیب اختیار کرنے والے کو لوگ بداخلاق کہتے ہیں ۔ اور جو دقت کی صورت میں ہو وہ اختیار کی جائے تو ایسا شخص خوش اخلاق کہلاتا ہے ۔ واقعہ : ایک شخص کو حضرت نے تعویذ دیا ۔ اور پانی بھی دو کلیوں میں پڑھ کر دیا ۔ اس پر ملفوظ ذیل فرمایا : ارشاد : عوام الناس کا اعتقاد تعویذ کے بارے میں حد سے متجاوزہوگیا ہے اسی واسطے طبیعت تعویذ دینے کو نہیں چاہتی ۔ جیسے اہل سائنس کا اعتقاد ہے کہ چیز میں ایک تاثیر رکھ دی ہے جو اس سے تخلف نہیں کرسکتی اور تاثیر رکھ دینے کے بعد نعوذ باللہ اللہ میاں کو بھی قدرت نہیں رہی کہ اس کے خلاف ہوسکے ۔ مثلا آگ کے اندر تا ثیر جلانے کی رکھ دی ہے اوریہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آگ نہ جلائے ۔ اسی طرح عوام الناس کا اعتقاد تعویذ کی نسبت ہے یوں سمجھتے ہیں کہ جب تعویذ باندھ دیا تو جس غرض سے باندھا ہے اس میں تخلف ہی نہ ہوگا ۔ اور اگر تخلف ہوجائے تو یہ احتمال ہوتا ہی نہیں کہ تعویذ کا اثر غیر لازم ہے کہ بلکہ یہ سمجھتے ہیں کہ کسی شرط میں کمی رہ گئی ہوگی ان کا طرز عمل یہی بتلا