مسئلہ12. چھوہارے سے روزہ کھولنا بہتر ہے اور اور کوئى میٹھى چیز ہو اس سے کھولے وہ بھى نہ ہو تو پانى سے افطار کرے بعضى عورتیں اور بعضے مرد نمک کى کنکرى سے افطار کرتے ہیں اور اس میں ثواب سمجھتے ہیں یہ غلط عقیدہ ہے.
مسئلہ13. جب تک سورج کے د-وبنے میں شبہ رہے تب تک افطار کرنا جائز نہیں.
کفارہ کے بیان
مسئلہ. رمضان شریف کے روزے توڑ د-النے کا کفارہ یہ ہے کہ دو مہینے برابر لگاتار روزے رکھے تھوڑے تھوڑے کر کے روزے رکھنے درست نہیں اگر کسى وجہ سے بیچ میں دو ایک روزے نہیں رکھے تو اب پھر سے دو مہینے کے روزے رکھے ہاں جتنے روزے حیض کى وجہ سے جاتے رہے ہیں وہ معاف ہیں ان کے چھوٹ جانے سے کفارہ میں کچھ نقصان نہیں آیا لیکن پاک ہونے کے بعد ترت پھر روزے رکھنے شروع کرے اور ساٹھ روزے پورے کر لے.
مسئلہ. نفاس کى وجہ سے بیچ میں روزے چھوٹ گئے پورے روزے لگاتار نہیں رکھ سکى تو بھى کفارہ صحیح نہیں ہوا سب روزے پھر سے رکھے.
مسئلہ. اگر دکھ بیمارى کى وجہ سے بیچ میں کفارے کے کچھ روزے چھوٹ گئے تب بھى تندرست ہونے کے بعد پھر سے روزے رکھنے شروع کرے.
مسئلہ. اگر بیچ میں رمضان کا مہینہ آگیا تب بھى کفارہ صحیح نہیں ہوا.
مسئلہ. اگر کسى کو روزہ رکھنے کى طاقت نہ ہو ساٹھ مسکینوں کو صبح شام پیٹ بھر کے کھانا کھلا دے جتنا ان کے پیٹ میں سمائے خون تن کر کھا لیں.
مسئلہ. ان مسکینوں میں اگر بعضے بالکل چھوٹے بچے ہوں تو جائز نہیں ان بچوں کے بدلے اور مسکینوں کو پھر کھلا دے.
مسئلہ. اگر گیہوں کى روٹى ہو تو روکھى روٹى کھلانا بھى درست ہے اور اگر جوء باجرہ جوار وغیرہ کى روٹى ہو تو اس کے ساتھ کچھ دال وغیرہ دینا چاہے جس کے ساتھ روٹى کھائیں.
مسئلہ. مگر کھانا نہ کھلائے بلکہ ساٹھ مسکینوں کو کچا اناج دیدے تو بھى جائز ہے ہر ایک مسکین کو اتنا اتنا دے جتنا صدقہ فطر دیا جاتا ہے اور صدقہ فطر کا بیان زکوۃ کے باب میں آئے گا. انشاء اللہ تعالى.