مسئلہ. اور جو پیشہ ور نہیں بلکہ خاص تمہارے ہى کام کے لیے ہے مثلا نوکر چاکر یا وہ مزدور جس کو تم نے ایک دن یا دو چار دن کے لیے رکھا ہے اس کے ہاتھ سے جو کچھ جاتا رہے اس کا تاوان لینا جائز نہیں. البتہ اگر وہ خود قصدا نقصان کر دے تو تاوان لینا درست ہے.
مسئلہ. لڑکا کھلانے پر جو نوکر ہے اس کى غفلت سے اگر بچے کا زیور یا اور کچھ جاتا رہے تو اس کاتاوان لینا درست نہیں.
اجارہ کے توڑ دینے کا بیان
مسئلہ. کوئى گھر کرایہ پر لیا. وہ بہت ٹپکتا ہے یا کچھ حصہ اس کا گر پڑا. یا اور کوئى ایسا عیب نکل آیا جس سے اب رہنا مشکل ہے تو اجارہ کا توڑ دینا درست ہے اور اگر بالکل ہى گر پڑا تو خود ہى اجارہ ٹوٹ گیا تمہارے توڑنے اور مالک کے راضى ہونے کى ضرورت نہیں رہى.
مسئلہ. جب کرایہ پر لینے والے اور دینے والے میں سے کوئى مر جائے تو اجارہ ٹوٹ جاتا ہے.
مسئلہ. اگر کوئى ایسا عذر پیدا ہو جائے کہ کرایہ کو توڑنا پڑے تو مجبورى کے وقت توڑ دینا صحیح ہے. مثلا کہیں جانے کے لیے بہلى کو کرایہ پر کیا. پھر رائے بدل گئى اب جانے کا ارادہ نہیں رہا تو اجارہ توڑ دینا صحیح ہے.
مسئلہ. یہ جو دستور ہے کہ کرایہ طے کر کے اس کو کچھ بیعانہ دے دیتے ہیں اگر جانا ہوا تو پھر اس کو پورا کر دیتے ہیں اور وہ بیعانہ اس کرایہ میں مجرا ہو جاتا ہے اور جو جانا نہ ہوا تو وہ بیعانہ ہضم کر لیتا ہے واپس نہیں دیتا یہ درست نہیں بلکہ اس کو واپس دینا چاہیے.