ادب پانى پى کر اگر دوسروں کو بھى دینا ہو تو جو تمہارے داہنى طرف ہو اس کو پہلے دو اور وہ اپنے داہنى طرف والى کو دے. اسى طرح اگر کوئى اور چیز بانٹنا ہو جیسے پان عطر مٹھائى سب کا یہى طریقہ ہے. ادب جس طرف سے برتن ٹوٹ رہا ہے ادھر سے پانى مت پیو. ادب شروع شام کے وقت بچوں کو باہر مت نکلنے دو. اور شب کو بسم اللہ کر کے دروازے بند کر لو اور بسم اللہ کر کے برتنوں کو د-ھانک دو اور چراغ سوتے وقت گل کر دو. اور چولہے کى آگ بجھا دو یا دبا دو. ادب کھانے پینے کى چیز کسى کے پاس بھیجنا ہو تو د-ھانک کر بھیجو.
پہننے اوڑنے کا بیان
ادب ایک جوتى پہن کر مت چلو. رضائى وغیرہ اس طرح مت لپیٹو کہ چلنے میں یا جلدى سے ہاتھ نکالنے میں مشکل ہو. ادب کپڑا داہنى طرف سے پہننا شروع کرو. مثلا داہنى آستین داہنا پائنچہ داہنى جوتى اور بائیں طرف سے نکالو. ادب کپڑا پہن کر یہ دعا پڑھو گناہ معاف ہوتے ہیں. الحمدللہ الذى کسانى ہذا ورزقنیہ من غیر حول منى لا قوۃ. ادب ایسا لباس مت پہنو جس میں بے پردگى ہو. ادب جو امیر عورتیں بہت قیمتى پوشاک اور زیور پہنتى ہیں ان کے پاس زیادہ مت بیٹھو خواہ مخواہ دنیا کى ہوس بڑھے گى. ادب پیوند لگانے کو ذلت مت سمجھو. ادب کپڑا نہ بہت تکلف کا پہنو اور نہ میلا کچیلا پہنو. بیچ کى راس رو اور صفائى رکھو. ادب بالوں میں تیل کنگھى کرتى رہو مگر ہر وقت اسى دھن میں مت لگى رہو. ہاتھوں میں مہندى لگاؤ. ادب سرمہ تین تین سلائى دونوں آنکھوں میں لگاؤ. ادب گھر کو صاف رکھو
بیماری اور علاج کا بیان