مسئلہ. قربانى کى کھال کى قیمت کسى کو اجرت میں دینا جائز نہیں کیونکہ اس کا خیرات کرنا ضرورى ہے.
مسئلہ. قربانى کا گوشت کافروں کو بھى دینا جائز ہے بشرطیکہ اجرت میں نہ دیا جائے.
مسئلہ. اگر کوئى جانور گابھن ہو تو اس کى قربانى جائز ہے پھر اگر بچہ زندہ نکلے تو اس کو بھى ذبح کر دے.
عقیقے کا بیان
مسئلہ. جس کے کوئى لڑکا یا لڑکى پیدا ہو تو بہتر ہے کہ ساتویں دن اس کا نام رکھ دے اور عقیقہ کر دے. عقیقہ کر دینے سے بچہ کى سب الا بلا دور ہو جاتى ہے اور فتوں سے حفاظت رہتى ہے.
مسئلہ. عقیقہ کا طریقہ یہ ہے کہ اگر لڑکا ہو تو دو بکرى یا دو بھیڑ اور لڑکى ہو تو ایک بکرى یا بھیڑ ذبح کرے یاقربانى کى گائے میں لڑکے کے واسطے دو حصے اور لڑکى کے واسطے ایک حصہ لے. اور سر کے بال مند-وا دے اور بال کے برابر چاندى یا سونا تول کر خیرات کر دے اور بچہ کے سر میں اگر دل چاہے تو زعفران لگا دے.
مسئلہ. اگر ساتویں دن عقیقہ نہ کرے تو جب کرے ساتویں دن ہونے کا خیال کرنا بہتر ہے. اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ جس دن بچہ پیدا ہوا ہو اس سے ایک دن پہلے عقیقہ کر دے. یعنى اگر جمعہ کو پیدا ہوا ہو تو جمعرات کو عقیقہ کر دے اور اگر جمعرات کو پیدا ہوا ہو تو بدھ کو کرے چاہے جب کرے وہ حساب سے ساتواں دن پڑے گا.
مسئلہ. یہ جو دستور ہے کہ جس وقت بچہ کے سر پر استرا رکھا جائے اور نائى سر موند-نا شروع کرے فورا اسى وقت بکرى ذبح ہو. یہ محض مہمل رسم ہے. شریعت سے سب جائز ہے چاہے سر موند-نے کے بعد ذبح کرے یا ذبہ کرلے تب سر موند-ے. بے وجہ ایسى باتیں تراش لینا برا ہے.
مسئلہ. جس جانور کى قربانى جائز نہیں اس کا عقیقہ بھى درست نہیں اور جس کى قربانى درست ہے اس کا عقیقہ بھى درست ہے.
مسئلہ. عقیقہ کا گوشت چاہے کچا تقسیم کرے چاہے پکا کر بانٹے چاہے دعوت کر کے کھلا دے سب درست ہے.
مسئلہ. عقیقہ کا گوشت باپ دادا نانا نانى دادى وغیرہ سب کو کھانا درست ہے.