بدعتوں اور برى رسموں اور برى باتوں کا بیان
قبروں پر دھوم دھام سے میلا کرانا. چراغ جلانا. عورتوں کا وہاں جانا. چادریں د-النا. پختہ قبریں بنانا. بزرگوں کے راضى کرنے کو قبروں کى حد سے زیادہ تعظیم کرنا. تعزیہ یا قبر کو چومنا چانٹا. خاک ملنا. طواف اور سجدہ کرنا. قبروں کى طرف نماز پڑھنا. مٹھائى. چاول. گلگلے وغیرہ چڑھانا. تعزیہ علم وغیرہ رکھنا. اس پر حلوہ مالیدہ چڑھانا یا اس کو سلام کرنا. کسى چیز کو اچھوتى سمجھنا. محرم کے مہینے میں پان نہ کھانا. مہندى مسى نہ لگانا. مرد کے پاس نہ رہنا. لال کپڑا نہ پہننا. بى بى کى صحنک مردوں کو نہ کھانے دینا. تیجا. چالیسواں وغیرہ کو ضرورى سمجھ کر کرنا. باوجود ضرورت کے عورت کے دوسرے نکاح کو معیوب سمجھنا. نکاح. ختنہ. بسم اللہ وغیرہ میں اگرچہ وسعت نہ ہو مگر سارى خاندانى رسمیں کرنا. خصوصا قرض وغیرہ کر کے ناچ رنگ وغیرہ کرنا. ہولى دیوالى کى رسمیں کرنا. سلام کى جگہ بندگى وغیرہ کرنا یا صرف سر پر ہاتھ رکھ کر جھک جانا. دیور. جیٹھ. پھوپى زاد. خالہ زاد بھائى کے سامنے بے محابا آنا. یا کسى نامحرم کے سامنے آنا. گگرا دریا سے گاتے بجاتے لانا. راگ، باجا. گانا سننا. د-ونیوں وغیرہ کو نچانا اور دیکھنا. اس پر خوش ہو کر ان کو انعام دینا. نسب پر فخر کرنا یا کسى بزرگ سے منسوب ہونے کو نجات کے لیے کافى سمجھنا. کسى کے نسب میں کسر ہو اس پر طعن کرنا. جائز پیشہ کو ذلیل سمجھنا. حد سے زیادہ کسى کى تعریف کرنا. شادیوں میں فضول خرچى اور خرافات باتیں کرنا. ہندؤوں کى رسمیں کرنا. دولہا کو خلاف شرح پوشاک پہنانا. کنگنا سہرا باندھنا. مہندى لگانا. آتشبازى ٹیٹوں وغیرہ کا سامان کرنا. فضول آرائش کرنا. گھر کے اندر عورتوں کے درمیان دولہا کو بلانا اور سامنے جانا. تاک جھانک کر اس کو دیکھ لینا. سیانى سمجھدار سالیوں وغیرہ کا سامنے آنا. اس سے ہنسى دل لگى کرنا. چوتھى کھیلنا. جس جگہ دولہا دولہن لیٹے ہوں اس کے گرد جمع ہو کر باتیں سننا. جھانکنا.