مسئلہ6. غیر لوگوں کے گھر نہ جانا چاہیے. اگر بیاہ شادى وغیرہ کى کوئى محفل ہو اور شوہر اجازت بھى دے تو بھى جانا درست نہیں. شوہر اجازت دے گا تو وہ بھى گنہگار ہوگا. بلکہ محفل کے زمانہ میں اپنے محرم رشتہ دار کے یہاں جانا بھى درست نہیں.
مسئلہ7. جس عورت کو طلاق مل گئى وہ بھى عدت تک روٹى کپڑا اور رہنے کا گھر پانے کى مستحق ہے البتہ جس کا خاوند مر گیا اس کو روٹى کپڑا اور گھر ملنے کا حق نہیں. ہاں اس کو میراث سب چیزوں میں ملے گى.
لڑکے کے حلالى ہونے کا بیان
مسئلہ1. جب کسى شوہر والى عورت کے اولاد ہوگى تو وہ اسى کے شوہر کى کہلائے گى کسى شبہ پر یہ کہنا کہ یہ لڑکا اس کے میاں کا نہیں ہے بلکہ فلانے کا ہے درست نہیں اور اس لڑکے کو حرامى کہنا بھى درست نہیں. اگر اسلام کى حکومت ہو تو ایسا کہنے والے کو کوڑے مارے جائیں.
مسئلہ2. حمل کى مدت کم سے کم چھ مہینے ہیں اور زیادہ سے زیادہ دو برس یعنى کم سے کم چھ مہینے بچہ پیٹ میں رہتا ہے پھر پیدا ہوتا ہے. چھ مہینے سے پہلے نہیں پیدا ہوتا. اور زیادہ سے زیادہ دو برس پیٹ میں رہ سکتا ہے اس سے زیادہ پیٹ میں نہیں رہ سکتا.
مسئلہ3. شریعت کا قاعدہ ہے کہ جب تک ہو سکے تب تک بچہ کو حرامى نہ کہیں گے جب بالکل مجبورى ہو جائے تب حرامى ہونے کا حکم لگائیں گے اور عورت کو گنہگار ٹھیرائیں گے.