مسئلہ5. مرد چاہے بیمار ہو چاہے تندرست بہرحال رہنے میں برابرى کرے.
مسئلہ6. ایک عورت سے زیادہ محبت ہے اور دوسرى سے کم تو اس میں کچھ گناہ نہیں. چونکہ دل اپنے اختیار میں نہیں ہوتا.
مسئلہ7. سفر میں جاتے وقت برابرى واجب نہیں جس کو جى چاہے ساتھ لے جائے اور بہتر یہ ہے کہ نام نکال لے جس کا نام نکلے اس کو لے جائے تاکہ کوئى اپنے جى میں ناخوش نہ ہو.
دودھ پینے اور پلانے کا بیان
مسئلہ1. جب بچہ پیدا ہو تو ماں پر دودھ پلانا واجب ہے. البتہ اگر باپ مال دار ہو اور کوئى انا تلاش کر سکے تو دودھ نہ پلانے میں کچھ گناہ بھى نہیں.
مسئلہ2. کسى اور کے لڑکے کو بغیر میاں کى اجازت لیے دودھ پلانا درست نہیں ہاں البتہ اگر کوئى بچہ بھوک کے مارے تڑپتا ہو اور اس کے ضائع ہو جانے کاد-ر ہو تو ایسے وقت بے اجازت بھى دودھ پلا دے.
مسئلہ3. زیادہ سے زیادہ دودھ پلانے کى مدت دو برس ہیں. دو سال کے بعد دودھ پلانا حرام ہے بالکل درست نہیں.
مسئلہ4. اگر بچہ کچھ کھانے پینے لگا اور اس وجہ سے دو برس سے پہلے ہى دودھ چھڑا دیا تب بھى کچھ حرج نہیں.