غسل اور کفنانے کا طریقہ
ایک گھڑے میں دو مٹھى بیرى کے پتے د-ال کر پانى جوش دے لو اور اس کے دو گھڑے بنا لو. اور ایک گڑھا شمالا جنوبا لمبا کھودو یہ ضرورى نہیں کہ اگر کوئى ایسا موقع ہو کہ پانى کسى نالى وغیرہ کے ذریعہ سے بہہ جائے تو اس کے قریب تختہ رکھ لینا کافى ہے اور اس پر تختہ اسى رخ سے بچھا کر تین دفعہ لوبان کى دھونى دے لو اور مردے کو اس پر لٹاؤ اور کرتہ انگرکھا وغیرہ کوچاک کر کے نکال لو. اور تہبند ستر پر د-ال کر استعمالى پارچہ اندر ہى اندر اتار لو. اور پیٹ پر آہستہ آہستہ ہاتھ پھیرو نجاست خارج ہو یا نہ ہو دونوں صورت میں مٹى کے تین یا پانچ د-ھیلوں سے استنجا کرو. پھر پانى سے استنجا کرو مگر ہاتھ میں دستانہ یعنى تھیلى پہن لو. بلا تھیلى کے ستر پر ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے. پھر روئى کا پھایہ تر کر کے ہونٹوں اور دانتوں پر پھیر کر پھینک دو اسى طرح تین مرتبہ کرو. اسى صورت سے تین مرتبہ ناک اور رخساروں پر پھیرو پھر منہ اور ناک اور کانوں میں روئى رکھ دو کہ پانى نہ جائے پھر سر اور داڑھى کو گل کیرو یا صابن سے دھو دو. پھر وضو کراؤ. اول میت کا منہ دھؤو پھر کہنیوں تک دونوں ہاتھ پھر سر کا مسح پھر دونوں پاؤں دھو دو. پھر سارے بدن پر پانى بہاؤ پھر بائیں کروٹ پر لٹا کر پانى بہا دو. پھر داہنى کروٹ پر ایسا ہى کرو. پھر دوسرا دستانہ پہن کر بدن کو صاف کر دو اور تہبند دوسرا بدل دو.