مسئلہ5. شوہر کے سوا کسى اور کو طلاق دینے کا اختیار نہیں ہے البتہ اگر شوہر نے کہہ دىا ہو کہ تو اس کو طلاق دے تو وہ بھى دے سکتا ہے.
طلاق دینے کا بیان
مسئلہ1. طلاق دینے کا اختیار فقط مرد کو ہے. جب مرد نے طلاق دے دى تو پڑ گئى. عورت کا اس میں کچھ بس نہیں چاہے منظور کرے چاہے نہ کرے ہر طرح طلاق ہو گئى. اور عورت اپنے مرد کو طلاق نہیں دے سکتى.
مسئلہ2. مرد کو فقط تین طلاق دینے کا اختیار ہے اس سے زیادہ کا اختیار نہیں. تو اگر چار پانچ طلاق دے دیں تب بھى تین ہى طلاقیں ہوئیں.
مسئلہ3. جب مرد نے زبان سے کہہ دیا کہ میں نے اپنى بى بى کو طلاق دے دى اور اتنے زور سے کہا کہ خود ان الفاظ کو سن لیا. بس اتنا کہتے ہى طلاق پڑ گئى چاہے کسى کے سامنے کہے چاہے تنہائى میں اور چاہے بى بى سنے یا نہ سنے. ہر حال میں طلاق ہو گئى.