کسى کے گھر کھانا کھاؤ تو کھا کر یہ بھى پڑھو اللہم بارک لہم فیما رزقتہم واغفرلہم وارحمہم چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھو اللہم اہل علینا بالامن والایمان والسلامۃ والاسلام ربى وربک اللہ. کسى مصیبت زدہ کو دیکھ کر یہ دعا پڑھو. اللہ تعالى تم کو مصیبت سے محفوظ رکھیں گے. الحمد للہ الذى عافانى مما ابتلاک بہ فضلنى على کثیر ممن خلق تفصیلا دولہا دولہن کو نکاح کى مبارک تو دو تو اس طرح کہو بارک اللہ لکما وبارک علیکما وجمع بینکما فى خیر. جب کوئى مصیبت آئے تو یہ دعا پڑھا کرو. یا حى یاقیوم برحمتک استغیث پانچوں نمازوں کے بعد اور سوتے وقت یہ چیزیں پڑھ لیا کرو. استغفراللہ الذى لا الہ الاہو الحى القیوم واتوب الیہ تین بار اور لا الا الا اللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک الحمد وہو شئى لکل شئى قدیر ایک بار اور سبحان اللہ تینتیس بار اور الحمد للہ تینتیس بار اور اللہ اکبر چونتیس بار اور قل اعوذ بربک الفلق اور قل اعوذ برب الناس ایک ایک بار اور آیت الکرسى ایک بار اور صبح کے وقت سورۃ یسین ایک بار اور مغرب کے بعد سورہ واقعہ ایک بار اور عشاء کے بعد سورہ ملک ایک بار اور جمعہ کے روز سورہ کہف ایک بار پڑھ لیا کرو اور سوتے وقت امن الرسول بھى سورت کے ختم تک پڑھ لیا کرو. اور قرآن شریف کى تلاوت روز کیا کرو جس قدر ہو سکے. اور یاد رکھو کہ ان چیزوں کا پڑھنا ثواب ہے نہ پڑھے تو بھى گناہ نہیں.
قسم اور منت کا بیان