ادب آپس میں سلام کیا کرو اس طرح السلام علیکم اور جواب اس طرح دیا کرو وعلیکم السلام اور سب طریقے واہیات ہیں. ادب جو پہلے سلام کرے اس کو زیادہ ثواب ملتا ہے. ادب جو کوئى دوسرے کا سلام لائے یوں جواب دو علیہم وعلیم السلام ادب اگر کئى آدمیوں میں سے ایک نے سلام کر لیا تو سب کى طرف سے ہو گیا. اسى طرح سارى محفل میں سے اسى نے جواب دے دیا وہ بھى سب کى طرف سے ہو گیا اضافہ ہاتھ کے اشارے سے سلام کے وقت جھکنا منع ہے اگر کوئى شخص دور ہو اور تم اس کو سلام کر دیا وہ تم کو سلام کرے تو پھر ہاتھ سے اشارہ کرنا جائز ہے لیکن زبان سے بھى سلام کے الفاظ کہنے چاہئیں مسلمانوں کے جو بچے سرکارى سکولوں میں پڑھتے ہیں ان کو بھى انگریزى یا ہندوانہ طریق سے سلام نہ کرنا چاہیے بلکہ شرعى طریقے پر استادوں وغیرہ کو سلام کرنا چاہیے. اگر استاد کافر ہو تو اس کو صرف سلام یا السلام على من اتبع الہدى کہنا چاہیے کافروں کے لیے السلام علیکم کے الفاظ نہ استعمال کرنے چاہئیں سب مسلمانوں کے لیے یہى حکم ہے.
بیٹھنے لیٹنے چلنے کا بیان
ادب بن ٹھن کر اتراتى ہوئى مت چلو. ادب الٹى مت لیٹو. ادب ایسى چھت پر مت سو جس میں آڑ نہ ہو شاید لڑھک کر گر پڑو. ادب کچھ دھوپ میں کچھ سایہ میں مت بیٹھو. ادب اگر تم کسى لاچارى کو باہر نکلو تو سڑک کے کنارے کنارے چلو. بیچ میں چلنا عورت کے لیے بے شرمى ہے.
سب میں مل کر بیٹھنے کا بیان