مسئلہ. تم نے کسى کو کوئى چیز بیچنے کو دى تو اس کو یہ جائز نہیں کہ خود لے لے اور دام تم کو دیوے. اسى طرح اگر تم نے کچھ منگوایا کہ فلانى چیز خرید لاؤ تو وہ اپنى چیز تم کو نہیں دے سکتا. اگر اپنى چیز دینا یا خود لینا منظور ہو تو صاف صاف کہہ دے کہ یہ چیز میں لیتا ہوں مجھ کو دے دو یا یوں کہہ دے کہ یہ میرى چیز تم لے لو. اور اتنے دام دے دو. بغیر بتلائے ہوئے ایسا کرنا جائز نہیں.
مسئلہ. تم نے ماما سے بکرى کا گوشت منگوایا وہ گائے کا لے آئى تو تم کو اختیار ہے چاہے لو چاہے نہ لو. اسى طرح تم نے لو منگوائے وہ بھند-ى یا کچھ اور لے آئى تو اس کا لینا ضرورى نہیں. اگر تم انکار کرو تو اس کو لینا پڑے گا.
مسئلہ. تم نے ایک پیسہ کى چیز منگوائى وہ دو پیسہ کى لے آئى تو تم کو اختیار ہے کہ ایک ہى پیسہ کے موافق لو. اور ایک پیسہ کى جو زائد لائى وہ اسى کے سر د-الو.
مسئلہ. تم نے دو شخصوں کو بھیجا کہ جاؤ فلانى چیز خرید لاؤ تو خریدتے وقت دونوں کو موجود رہنا چاہیے. فقط ایک آدمى کو خریدنا جائز نہیں اگر ایک ہى آدمى خریدے تو وہ بیع موقوف ہے جب تم منظور کر لو گى تو صحیح ہو جائے گى.
مسئلہ. تم نے کسى سے کہا کہ ہمیں ایک گائے یا بکرى یا اور کچھ کہا کہ فلانى چیز خرید لا دو. اس نے خود نہیں خریدا بلکہ کسى اور سے کہہ دیا اس نے خریدا تو اس کا لینا تمہارے ذمہ واجب نہیں. چاہے لو چاہے نہ لو. دونوں اختیار ہیں البتہ اگر وہ خود تمہارے لیے خریدے تو تم کو لینا پڑے گا.
وکیل کے برطرف کر دینے کا بیان
وکیل کے موقوف اور برطرف کرنے کا تم کو ہر وقت اختیار ہے مثلا تم نے کسى سے کہا تھا ہم کو ایک بکرى کى ضرورت ہے کہیں مل جائے تو لے لینا. پھر منع کر دیا کہ اب نہ لینا تو اب اس کو لینے کا اختیار نہیں اگر اب لیوے گا تو اسى کے سر پڑے گى تم کو نہ لینا پڑے گى.