وضو کا بیان
وضو کرنے والى کو چاہیے کہ وضو کرتے وقت قبلہ کى طرف منہ کر کے کسى اونچى جگہ بیٹھے کہ چھینٹیں اڑکر اوپر نہ پڑیں. اور وضو شروع کرتے وقت بسم اللہ کہے. اور سب سے پہلے تین دفعہ گٹوں تک ہاتھ دھوئے. پھر تین دفعہ کلى کرے اور مسواک کرے. اگر مسواک نہ ہو تو کسى موٹے کپڑے یا صرف انگلى سے اپنے دانت صاف کر لے کہ سب میل کچیل جاتا رہے اور اگر روزہ دار نہ ہو تو غرغرہ کر کے اچھى طرح سارے منہ میں پانى پہنچاوے اور اگر روزہ ہو تو غرغرہ نہ کرے کہ شاید کچھ پانى حلق میں چلا جائے. پھر تین بار ناک میں پانى د-الے اور بائیں ہاتھ سے ناک صاف کرے. لیکن جس کا روزہ ہو وہ جتنى دور تک نرم نرم گوشت ہے اس سے اوپر پانى نہ لے جاوے. پھر تین دفعہ منہ دھوئے. سر کے بالوں سے لے کر ٹھوڑى کے نیچے تک اور اس کان کى لو سے اس کان کى لو تک سب جگہ پانى بہ جائے. دونوں ابرؤوں کے نیچے بھى پانى پہنچ جاوے کہیں سوکھا نہ رہے. پھر تین بار داہنا ہاتھ کہنى سمیت دھوئے پھر بایاں ہاتھ کہنى سمیت تین دفعہ دھوئے. اور ایک ہاتھ کى انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کى انگلیوں میں د-ال کر خلال کرے اور انگوٹھى چھلا چوڑى جو کچھ ہاتھ میں پہنے ہو ہلالیوے کہ کہیں سوکھا نہ رہ جائے. پھر ایک مرتبہ سارے سر کا مسح کرے پھر کان کا مسح کرے اندر کى طرف کا کلمہ کى انگلى سے. اور کان کے اوپر کى طرف کا انگوٹھوں سے مسح کرے. پھر انگلیوں کى پشت کى طرف سے گردن کا مسح کرے. لیکن گلے کا مسح نہ کرے کہ یہ برا اور منع ہے. کان کے مسح کے لیے نیا پانى لینے کى ضرورت نہیں ہے سر کے مسح سے جو بچا ہوا پانى ہاتھ میں لگا ہے وہى کافى ہے. اور تین بار داہنا پاؤں ٹخنے سمیت دھوئے. پھر بایاں پاؤں ٹخنے سمیت تن دفعہ دھوئے اور بائیں ہاتھ کى چھنگلیاں سے پر کى انگلیوں کا خلال کرے. پیر کى داہنى چھنگلیاں سے شروع کرے اور بائیں چھنگلیا پر ختم کرے.