ادب بیمار کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستى مت کرو . ادب بیمارى میں بدپرہیزى مت کرو. ادب خلاف شرع تعویذ گند-ہ ٹوٹکہ ہرگز استعمال مت کرو. ادب اگر کسى کو نظر لگ جائے تو جس پر شبہ ہو اس کى نظر لگى ہے اس کا منہ اور دونوں ہاتھ کہنى سمیت اور دونوں پاؤں اور دونوں زانو اور استنجے کا موقع دھلوا کر پانى جمع کر کے اس شخص کے سر پر د-ال دو جس کى نظر لگى ہے انشاء اللہ تعالى شفاء ہو جائے گى. ادب جن بیماریوں سے دوسروں کو نفرت ہوتى ہے جیسے خارش یا خون بگڑ جانا ایسے بیمار کو چاہیے کہ خود سب سے الگ رہے تاکہ کسى کو تکلیف نہ ہو.
خواب دیکھنے کا بیان
ادب اگر د-راونا خواب نظر آئے تو بائیں طرف تین بار تھتکار دو اور تین بار اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم پڑھو اور کروٹ بدل د-الو اور کسى سے ذکر مت کرو انشاء اللہ تعالى کوئى نقصان نہ ہوگا. ادب اگر خواب کہنا ہو تو ایسے شخص سے کہو جو عقل مند یا تمہارا چاہنے والا ہو تا کہ برى تعبیر نہ دے. ادب جھوٹا خواب بنانا بڑا گناہ ہے.
سلام کرنے کا بیان