شکر اور اس کا طریقہ
خدائے تعالى کى نعمتوں سے خوش ہو کر خدائے تعالى کى محبت دل میں پیدا ہونا اور اس محبت سے یہ شوق ہونا کہ جب وہ ہم کو ایسى ایسى نعمتیں دیتے ہیں تو ان کى خوب عبادت کرو. اور ایسى نعمت دینے والے کى نافرمانى بڑے شرم کى بات ہے. یہ خلاصہ ہے سکر کا. یہ ظاہر ہے کہ بندے پر ہر وقت اللہ تعالى کى ہزاروں نعمتیں ہیں. اگر کوئى مصیبت بھى ہے تو اس میں بھى بندے کا فائدہ ہے تو وہ بھى نعمت ہے. جب ہر وقت نعمت ہے تو ہر وقت دل میں یہ خوشى اور محبت رہنا چاہیے کہ کبھى خدائے تعالى کے حکم کے بجا لانے میں کمى نہ کرنى چاہیے. طریقہ اس کا یہ ہے کہ خدائے تعالى کى نعمتوں کو یاد کیا کرے اور سوچا کرے.
خدائے تعالى پر بھروسہ رکھنا اور اس کا طریقہ
یہ ہر مسلمان کو معلوم ہے کہ بدون خدائے تعالى کے ارادے کے نہ کوئى نفع حاصل ہو سکتا ہے. نہ نقصان پہنچ سکتا ہے اس واسطے ضرور ہوا کہ جو کام کرے اپنى تدبیر پر بھروسہ نہ کرے. نظر خدائے تعالى پر رکھے اور اسى مخلوق سے زیادہ امید نہ رکھے نہ کسى سے زیادہ د-رے یہ سمجھ لے بدون خدا کے چاہے کوئى کچھ نہیں کر سکتا. اس کو بھروسہ اور توکل کہتے ہیں طریقہ اس کا یہى ہے کہ اللہ تعالى کى قدرت اور حکمت کو اور مخلوق کے ناچیز ہونے کو خوب سوچا اور یاد کیا کرے.
خدائے تعالى سے محبت کرنا اور اس کا طریقہ
اللہ تعالى کى طرف دل کا کھینچنا اور اللہ تعالى کى باتوں کو سن کر اور ان کے کاموں کو دیکھ کر دل کو مزہ نا یہ محبت ہے طریقہ اس کا یہ ہے کہ اللہ کا نام بہت کثرت سے پڑھا کرے اور ان کى خوبیوں کو یاد کیا کرے اور ان کو جو بندے کے ساتھ محبت ہے اس کو سوچا کرے.