مسئلہ10. عورت نے کہا تین سو روپے کے عوض میں مجھ کو تین طلاقیں دیدے. اس پر مرد نے ایک ہى طلاق دى تو فقط ایک سو روپے مرد کو ملے گا. اور اگر دو طلاقیں دى ہوں تو دو سو روپے اور اگر تینوں دے دیں تو پورے تین سو روپے عورت سے دلائے جائیں گے اور سب صورتوں میں طلاق بائن پڑ گئى. کیونکہ مال کا بدلہ ہے.
مسئلہ11. نابالغ لڑکا اور دیوانہ پاگل آدمى اپنى بى بى سے خلع نہیں کرسکتا.
میاں کے لاپتہ ہو جانے کا بیان
جس کا شوہر بالکل لاپتہ ہو گیا معلوم نہیں مر گیا یا زندہ ہے تو وہ عورت اپنا دوسرا نکاح نہیں کر سکتى بلکہ انتظار کرتى ہے کہ شاید آجائے. جب انتظار کرتے کرتے اتنى مدت گزر جائے کہ شوہر کى عمر نوے برس کى ہو جائے تو اب حکم لگا دیں گے کہ وہ مر گیا ہوگا. سو اگر وہ عورت ابھى جوان ہو اور نکاح کرنا چاہے تو شوہر کى عمر نوے برس کى ہونے کے بعد عدت پورى کر کے نکاح کر سکتى ہے مگر شرط یہ ہے کہ اس لاپتہ مرد کے مرنے کا حکم کسى شرعى حاکم نے لگایا ہو.
سوگ کرنے کا بیان
مسئلہ1. جس عورت کو طلاق رجعى ملى ہے اس کے عدت تو فقط یہى ہے کہ اتنى مدت تک گھر سے باہر نہ نکلے نہ کسى اور مرد سے نکاح کرے. اس کو بناؤ سنگار وغیرہ درست ہے اور جس کو تین طلاقیں مل گئیں یا ایک طلاق بائن ملى یا اور کسى طرح سے نکاح ٹوٹ گیا یا مرد مر گیا. ان سب صورتوں کا حکم یہ ہے کہ جب تک عدت میں رہے تب تک نہ تو گھر سے باہر نکلے نہ اپنا دوسرا نکاح کرے نہ کچھ بناؤ سنگار کرے یہ سب باتیں اس پر حرام ہیں. اس سنگار نہ کرنے اور میلے کچیلے رہنے کو سوگ کہتے ہیں.