مسئلہ. نامحرم کے ساتھ تنہائى کى جگہ بیٹھنا لیٹنا درست نہیں اگرچہ دونوں الگ الگ اور کچھ فاصلہ پر ہوں تب بھى جائز نہیں.
مسئلہ. اپنے پیر کے سامنے نا ایسا ہى ہے جیسے کسى غیر محرم کے سامنے آنا اس لیے یہ بھى جائز نہیں. اسى طرح لے پالک لڑکا بالکل غیر ہوتا ہے لڑکا بنانے سے سچ مچ لڑکا نہیں بن جاتا سب کو اس سے وہى برتاؤ کرنا چاہیے جو بالکل غیروں کے ساتھ ہوتا ہے. اس طرح جو نامحرم رشتہ دار ہیں جیسے دیور جیٹھ بہنوئى نندوئى چچا زاد پھوپھى زاد ماموں زاد بھائى وغیرہ یہ سب شرع میں غیر ہیں سب سے گہرا پردہ ہونا چاہیے.
مسئلہ. ہیجڑے خوجے اندھے کے سامنے آنا بھى جائز نہیں.
مسئلہ. بعضى بعضى منہیار سے چوڑیا پہنتى ہیں یہ بڑى بیہودہ بات ہے اور حرام ہے بلکہ جو عورتیں باہر نکلتى ہیں ا نکو بھى اس سے چوڑیاں پہننا جائز نہیں.
متفرقات
مسئلہ. ہر ہفتہ نہا دھو کر ناف سے نىچے اور بغل وغیرہ کے بال دور کر کے بدن کو صاف ستھرا کرنا مستحب ہے. ہر ہفتہ نہ ہو تو پندرہویں دن سہى زیادہ سے زیادہ چالیس دن اس سے زیادہ کى اجازت نہیں اگر چالیس دن گزر گئے اور بال صاف نہ کیے تو گناہ ہوا.
مسئلہ. اپنے ماں باپ شوہر وغیرہ کو نام لے کر پکارنا مکروہ اور منع ہے کیونکہ اس میں بے ادبى ہے لیکن ضرورت کے وقت جس طرح ماں باپ کا نام لینا درست ہے اسى طرح شوہر کا نام لینا بھى درست ہے اسى طرح اٹھتے بیٹھتے بات چیت کرتے ہر بات میں ادب تعظیم کا لحاظ رکھنا چاہیے.
مسئلہ. کسى جاندار چیز کو آگ میں جلانا درست نہیں جیسے بھڑوں کا پھونکنا. کھٹمل وغیرہ پکڑ کر آگ میں د-ال دینا یہ سب ناجائز ہے البتہ اگر مجبورى ہو کہ بغیر پھونکے کا م نہ چلے تو بھڑوں کا پھونک دینا یا چارپائى میں کھولتا ہوا پانى د-ال دینا درست ہے.