قسم کے کفارہ کا بیان
مسئلہ. اگر کسى نے قسم توڑ د-الى تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ دس محتاجوں کو دو وقتہ کھانا کھلائے یا کچا اناج دے اور ہر فقیر کو انگریزى تول سے آدھى چھٹانک اوپر پونے دو سیر گیہوں دینا چاہیے بلکہ احتیاطا پورے دو سیر دیدے اور اگر جو دیے تو اس کے دونے دے باقى اور سب ترکیب فقیر کھانے کى وہى ہے جو روزے کے کفارے میں بیان ہو چکى یا دس فقیروں کو کپڑا پہنا دے ہر فقیر کو اتنا بڑا کپڑا دے جس سے بدن کا زیادہ حصہ د-ھک جائے جیسے چادر یا بڑا لمبا کرتہ دے دیا تو کفارہ ادا ہو گیا. لیکن وہ کپڑا بہت پرانا نہ ہونا چاہیے. اگر ہر فقیر کو فقط ایک ایک لنگى یا فقط ایک ایک پاجامہ دے دیا تو کفارہ ادا نہیں ہوا اور اگر لنگى کے ساتھ کرتہ بھى ہو تو ادا ہو گیا. ان دونوں باتوں میں اختیار ہے چاہے کپڑا دے اور چاہے کھانا کھلائے ہر طرح کفارہ ادا ہو گیا. اور یہ حکم جو بیان ہوا جب ہے کہ مرد کو کپڑا دے اور اگر کسى غریب عورت کو کپڑا دیا تو اتنا بڑا کپڑا ہونا چاہیے کہ سارا بدن د-ھک جائے اور اس سے نماز پڑھ سکے اس سے کم ہوگا تو کفارہ ادا نہ ہوگا.
مسئلہ. اگر کوئى ایسى غریب ہو کہ نہ تو کھانا کھلا سکتى ہے اور نہ کپڑا دے سکتى ہے تو لگاتار تین روزے رکھے اگر الگ الگ کر کے تین روزے پورے کر لیے تو کفارہ ادا نہیں ہوا تینوں لگاتار رکھنا چاہیے. اگر دو روزے رکھنے کے بعد بیچ میں کسى عذر سے ایک روزہ چھوٹ گیا تو اب پھر تینوں رکھے.
مسئلہ. قسم توڑنے سے پہلے ہى کفارہ ادا کر دیا اس کے بعد قسم توڑى تو کفارہ صحیح نہیں ہوا. اب قسم توڑنے کے بعد پھر کفارہ دینا چاہیے اور جو کچھ فقیروں کو دے چکى ہے اس کو پھیر لینا درست نہیں.