قرآن مجید کى تلاوت کا بیان
عمل اگر قرآن شریف اچھى طرح نہ چلے گھبرا کر مت چھوڑ دو. پڑھے جاؤ. ایسے شخص کو دہرا ثواب ملتا ہے. عمل اگر قرآن شریف پڑھا ہو اس کو بھلاؤ مت بلکہ ہمیشہ پڑھتى رہو نہیں تو بڑا گناہ ہوگا. عمل قرآن شریف جى لگا کر خدا سے د-ر کر پڑھا کرو.
دعا اور ذکر کا بیان
عمل دعا مانگنے میں ان باتوں کا خیال رکھو. خوب شوق سے دعا مانگو. گناہ کى چیز مت مانگو. اگر کام ہونے میں دیر ہو جائے تو تنگ ہو کر مت چھوڑو قبول ہونے کا یقین رکھو. عمل غصہ میں آ کر اپنے مال و اولاد و جان کو مت کوسو شاید قبولیت کى گھڑى ہو. عمل جہاں بیٹھ کر دنیا کى باتوں اور دھندوں میں لگو وہاں تھوڑا بہت اللہ و رسول کا ذکر بھى ضرور کر لیا کرو نہیں تو وہ باتیں سب وبال جان ہو جائیں گى. عمل استغفار بہت پڑھا کرو اس سے مشکل آسان اور روزى میں برکت ہوتى ہے. عمل اگر نفس کى شامت سے گناہ ہو جائے تو توبہ میں دیر مت لگاؤ اگر پھر ہو جاء پھر جلدى توبہ کرو. یوں مت سوچو کہ جب توبہ ٹوٹ جاتى ہے تو پھر ایسى توبہ سے کیا فائدہ . عمل بعضى دعائیں خاص خاص وقت پڑھى جاتى ہیں. سوتے وقت یہ دعا پڑھو. اللہم باسمک اموت واحى جاگتے وقت یہ دعا پڑھو الحمد للہ الذى احیانا بعد ما اماتنا والیہ النشور صبح کو یہ دعا پڑھو. اللہم بک اصحبنا و بک امسینا وبک نحیى وبک نموت والیک النشور شام کو یہ دعا پڑھو اللہم بک امسینا و بک اصبحنا وبک نحیى وبک نموت والیک النشور کھانا کھا کر یہ دعا پڑھو الحمدللہ الذى اطعمنا وسقانا وجعلنا من المسلمین وکفانا واوانا. بعد نماز صبح اور بعد نماز مغرب اللہم اجرنى من النار سات بار پڑھو اور بسم اللہ الذى لا یضر مع اسمہ شى فى الارض ولا فى السماء وہو السمیع العلیم تین بار پڑھو. سوارى پر بیٹھ کر یہ دعا پڑھو. سبحان الذى سخرلنا ہذا وما کنا لہ مقرنین وانا الى ربنا لمنقلبون.