بہشتی زیور - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
رہنے کے لیے گھر ملنے کا بیان مسئلہ8. اگر نکاح عورت ہى کى وجہ سے ٹوٹا جیسے سوتیلے لڑکے سے پھنس گئى یا جوانى کى خواہش سے فقط ہاتھ لگایا کچھ اور نہیں ہوا اس لیے مرد نے طلاق دے دى یا وہ بد دین کافر ہو گئى اسلام سے پھر گئى اس لیے نکاح ٹوٹ گیا تو ان سب صورتوں میں عدت کے اندر اس کو روٹى کپڑا نہ ملے گا البتہ رہنے کا گھر ملے گا ہاں اگر وہ خود ہى چلى جائے تو اور بات ہے پھر نہ دیا جائے گا.