معاملہ اپنى اولاد کے نکاح میں زیادہ اس کا خیال رکھو کہ دیندار آدمى سے ہو. دولت خشمت پر زیادہ خیال مت کرو. خاص کر آجکل زیادہ دولت والے انگریزى پڑھنے سے ایسے بھى ہونے لگے ہیں کہ کفر کى باتیں کرتے ہیں ایسے آدمى سے نکاح ہى درست نہیں ہوتا تمام عمر بدکارى کا گناہ ہوتا رہے گا. معاملہ اکثر عورتوں کى عادت ہوتى ہے کہ غیر عورتوں کى صورت شکل کا بیان اپنے خاوند سے کیا کرتى ہیں یہ بہت برى بات ہے اگر اس کا دل گیا تو پھر روتى پھریں گى. معاملہ اگر کسى جگہ کہیں سے شادى بیاہ کا پیغام چکا ہے اور کچھ کچھ مرضى بھى معلوم ہوتى ہے ایسى جگہ تم اپنى اولاد کے لیے پیغام مت بھیجو ہاں اگر وہ چھوڑ بیٹھے یا دوسرا آدمى جواب دیدے تب تم کو درست ہے. معاملہ میاں بى بى کى تنہائى کے خاص معاملوں کا ساتھنوں سہیلیوں سے ذکر کرنا خدائے تعالى کے نزدیک بہت ناپسند ہے. اکثر دولہا دولہن اس کى پرواہ نہیں کرتے. معاملہ اگر نکاح کے معاملہ میں تم سے کوئى صلاح لے تو اگر اس موقع کى کوئى خرابى یا برائى تم کو معلوم ہو تو اس کو ظاہر کر دو یہ غیبت حرام نہیں. ہاں خواہ مخواہ کسى کو برا مت کہو. معاملہ اگر خاوند مقدور والا ہو اور بى بى کو ضرورت کے لائق بھى خرچ نہ دے تو بى بى چھپا کر لے سکتى ہے. مگر فضول خرچى کرنے کو یا دنیا کى رسمیں پورا کرنے کو لینا درست نہیں.
کسى کو تکلیف دینے کا بیان