دعا ادائے قرض
حدیث19. حضرت على رضى اللہ عنہ کے پاس ایک مکاتب آیا اور کہنے لگا کہ میں کتابت کى رقم ادا کر نے سے عاجز ہو گیا ہوں میرى امداد کیجیے. فرمایا کہ میں تجھ کو چند کلمات کى دعا نہ بتلا دوں جو مجھے رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے بتلائى ہے. اگر تیرے اوپر کوہ ثبیر کے برابر بھى قرض ہوگا تو حق تعالى ادا کر دیں گے یوں کہا کر اللہم اکفنى بحلالک عن حرامک و اغنى بفضلک عمن سواک . رواہ الترمذى واللفظ وقال حسن غریب والحاکم وقال صحیح الاسناد
حدیث 10. انس بن مالک رضى اللہ عنہ سے مروى ہے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے معاذ بن جبل سے فرمایا کہ میں تم کو ایسى دعا نہ بتلاؤں کہ اگر تمہارے اوپر پہاڑ کے برابر قرض ہو تو اس کو بھى حق تعالى ادا کر دیں گے یوں کہا کرو. اللہم مالک الملک توتى الملک من تشاء وتنزع الملک ممن تشاء وتعز من تشاء وتذل من تشاء بیدک الخیر انک على کل شئى قدیر رحمان الدنیا والاخرۃ ورحمیہما تعطیہما من تشاء وتمنع منہما من تشاء ارحمنى رحمۃ تغسینى بہا عن رحمۃ من سواک. رواہ الطبرانى فى الصغیر باسناد جید
عبادتوں کا سنوارنا
عمل وضو اچھى طرح کرو گو کسى وقت نفس کو ناگوار ہو. عمل تازہ وضو کا زیادہ ثواب ہے. عمل پائخانہ پیشاب کے وقت قبلے کى طرف منہ نہ کرو نہ پشت کرو. عمل پیشاب کى چھینٹوں سے بچو. اس میں بے احتیاطى کرنے سے قبر کا عذاب ہوتا ہے. عمل کسى سوراخ میں پیشاب مت کرو شاید اس میں سے کوئى سانپ بچھو وغیرہ نکل آئے. عمل جہاں غسل کرنا ہو وہاں پیشاب مت کرو. عمل پیشاب پاخانہ کے وقت باتیں مت کرو . عمل جب سو کر اٹھو جب تک ہاتھ اچھى طرح نہ دھو لو پانى کے اندر نہ د-الو . عمل جو پانى دھوپ سے گرم ہو گیا اس کو مت برتو. اس سے برص کى بیمارى کا اندیشہ ہے جس میں بدن پر سفید سفید داغ ہو جاتے ہیں
نماز کا بیان