عمل نماز اچھے وقت پر پڑھو رکوع سجدہ اچھى طرح کرو جى لگا کر پڑھو. عمل جب بچہ سات برس کا ہو جائے اس کو نماز کى تاکید کرو جب دس برس کا ہو جائے تو مار کر نماز پڑھواؤ. عمل ایسے کپڑے یا ایسى جگہ میں نماز پڑھنا اچھا نہیں کہا اس کى پھول پتى میں دھیان لگ جائے. عمل نمازى کے آگے کوئى آڑ ہونا چاہیے اگر کچھ نہ ہو ایک لکڑى کھڑى کر لو یا کوئى اونچى چیز رکھ لو اور اس چیز کو دائیں یا بائیں ابرو کے مقابل رکھو. عمل فرض پڑھ کر بہر ہے کہ اس جگہ سے ہٹ کر سنت نفل پڑھو. عمل نماز میں ادھر ادھر مت دیکھو اوپر نگاہ مت اٹھاؤ جہاں تک ہو سکے جمائى کو روکو. عمل جب پیشاب پائخانہ کا دباؤ ہو تو پہلے اس سے فراغت کر لو پھر نماز پڑھو. عمل نفلیں اور وظیفے اتنے شروع کرو جس کا نباہ ہو سکے.
موت اور مصیبت کا بیان
عمل اگر پرانى مصیبت یاد جائے تو انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھ لو جیسا ثواب پہلے ملا تھا ویسا ہى پھر ملے گا. عمل رنج کى کیسى ہى ہلکى بات ہو اس پر انا اللہ وانا الیہ راجعون پڑھ لیا کرو ثواب ملے گا.
زکوۃ اور خیرات کا بیان
عمل زکوۃ جہاں تک ہو سکے ایسے لوگوں کو دى جائے جو مانگتے نہیں آبرو تھامے گھروں میں بیٹھے ہیں. عمل خیرات میں تھوڑى چیز دینے سے مت شرماؤ جو توفیق ہو دے دو. عملیوں نہ سمجھو کہ زکوۃ دے کر اور خیرات دینا کیا ضرور ہے. ضرورت کے موقعوں پر ہمت کے موافق خىر خیرات کرتى رہو. عمل اپنے رشتہ داروں کو دىنے سے دہرا ثواب ہے. ایک خیرات کا دوسرے رشتہ دار سے احسان کرنے کا. عمل غریب پڑوسیوں کا خیال رکھا کرو. عمل شوہر کے مال سے اتنى خیرات مت کرو کہ اس کو ناگوار ہو.
روزے کا بیان
عمل روزے میں بیہودہ باتیں کرنا لڑنا بھڑنا بہت برى بات ہے اور کسى کى غیبت کرنا تو اور بھى بڑا گناہ ہے. عمل نفل روزہ شوہر سے اجازت لے کر رکھو جبکہ وہ گھر پر موجود ہو. عمل جب رمضان شریف کے دس دن رہ جائیں ذرا عبادت زیادہ کیا کرو.