ادب کسى کو اس کى جگہ سے اٹھا کر خود وہاں مت بیٹھو. ادب کوئى عورت محفل سے اٹھ کر کسى کام کو گئى اور عقل سے معلوم ہوا کہ ابھى پھر آئے گى. ایسى حالت میں اس جگہ کسى اور کو نہ بیٹھنا چاہیے وہ جگہ اسى کا حق ہے. ادب اگر دو عورتیں ارادہ کر کے محفل میں پاس پاس بیٹھى ہوں تو ان کے بیچ میں جا کر مت بیٹھو. البتہ اگر وہ خوشى سے بٹھلا لیں تو کچھ د-ر نہیں ادب جو عورت تم سے ملنے آئے اس کو دیکھ کر ذرا اپنى جگہ سے کھسک جاؤ جس میں وہ یہ جانے کہ میرى قدر کى. ادب محفل میں سردار بن کر مت بیٹھو جہاں جگہ ہو غریبوں کى طرح بیٹھ جاؤ. ادب جب چھینک آئے منہ پر کپڑا یا ہاتھ رکھ لو اور پست آواز سے چھینکو. ادب جمائى کو جہاں تک ہو سکے روکو. اگر نہ رکے تو منہ د-ھانک لو. ادب بہت زور سے مت ہنسو. ادب محفل میں ناک منہ چڑھا کر منھ پھلا کر مت بیٹھو. عاجزى سے غریبوں کى طرح بیٹھو. کوئى بات موقع کى ہو بول چال بھى لو. البتہ گناہ کى بات مت کرو. ادب محفل میں کسى طرح پاؤں مت پھیلاؤ.
زبان کے بچانے کا بیان
ادب بے سوچے کوئى بات مت کہو سوچ کر یقین ہو جائے کہ یہ بات کسى طرح برى نہیں تب بولو. ادب کسى کو بے ایمان کہنا یا یوں کہنا کہ فلانى پر خدا کى مار خدا کى پھٹکار خدا کا غضب پڑے دوزخ نیب ہو خواہ آدمى کو خواہ جانور کو یہ سب گناہ ہے جس کو کہا گیا ہے اگر وہ ایسا نہ ہوا تو یہ سب پھٹکار لوٹ کر اس کہنے والى پر پڑتى ہے. ادب اگر تم کو کوئى بیجا بات کہے بدلے میں اتنا ہى کہہ سکتى ہو اگر ذرا بھى زیادہ کہا پر تم گنہگار ہوگى. ادب دوغلى بات منہ دیکھے کى مت کرو کہ اس کے منہ پر اس کى سى اور اس کے منہ پر اس کى سى. ادب چغلخورى ہرگز مت کرو نہ کسى کى چغلى سنو. ادب جھوٹ ہرگز مت بولو.