مسئلہ. جھوٹے قصے اور بے سند حدیثیں جو جاہلوں نے اردو کتابوں میں لکھ دیں اور معتبر کتابوں میں ان کا کہیں ثبوت نہیں جسے نور نامہ وغیرہ اور حسن و عشق کى کتابیں دیکھنا اور پڑھنا جائز نہیں اسى طرح غزل اور قصیدوں کى کتابیں خاص کر آجکل کے ناول عورتوں کو ہرگز نہ دیکھنا چاہیے. ان کا خریدنا بھى جائز نہیں اگر اپنى لڑکیوں کے پاس دیکھو جلا دو.
مسئلہ. عورتوں میں بھى السلام علیکم اور مصافحہ کرنا سنت ہے اس کو رواج دینا چاہیے پس میں کیا کرو.
مسئلہ. جہاں تم مہمان جاؤ کسى فقیر و غیرہ کو روٹى کھانا مت دو بغیر گھر والے سے اجازت لیے دینا گناہ ہے.
کوئى چیز پڑى پانے کا بیان
مسئلہ. کہیں راستہ گلى میں یا بیبیوں کى محفل میں یا اپنے یہاں کوئى مہماندارى ہوئى تھى یا وعظ کہلوایا تھا سب کے جانے کے بعد کچھ ملایا اور کہیں کوئى چیز پڑى پائى تو اس کو خود لے لینا درست نہیں حرام ہے اگر اٹھائے تو اس نیت سے اٹھائے کہ اس کے مالک کو تلاش کر کے دے دوں گى.
مسئلہ. اگر کوئى چیز پائى اور اس کو نہ اٹھایا تو کوئى گناہ نہیں لیکن اگر یہ د-ر ہو کہ اگر میں نہ اٹھاؤں گى تو کوئى اور لے لیگا اور جس کى چیز ہے اس کو نہ ملے گى تو اس کا اٹھا لینا اور مالک کو پہنچا دینا واجب ہے.
مسئلہ. جب کسى نے پڑى ہوئى چیز اٹھائى تو اب مالک کا تلاش کرنا اور تلاش کر کے دے دینا اس کے ذمے ہو گیا اب اگر پھر وہیں د-ال دیں یا اٹھا کر اپنے گھر لے آئى لیکن مالک کو تلاش نہیں کیا تو گنہگار ہوئى. خواہ ایسى جگہ پڑى ہو کہ اٹھانا اس کے ذمے واجب نہ تھا یعنى کسى محفوظ جگہ پڑى تھى کہ ضائع ہو جانے کا د-ر نہیں تھا یا ایسى جگہ ہو کہ اٹھا لینا واجب تھا. دونوں کا یہى حکم ہے کہ اٹھا لینے کے بعد مالک کو تلاش کر کر پہنانا واجب ہو جاتا ہے پھر وہیں د-ال دینا جائز نہیں.