ادب خوشامد سے کسى کى منہ پر تعریف مت کرو اور پیٹھ پیچھے بھى حد سے زیادہ تعریف مت کرو. ادب کسى کى غىبت ہرگز بیان مت کرو اور غیبت یہ ہے کہ کسى کے پیٹھ پیچھے اس کى ایسى بات کہنا کہ اگر وہ سنے تو اس کو رنج ہو چاہے وہ بات سچى ہى ہو. اور اگر وہ بات ہى غلط ہے تو وہ بہتان ہے اس میں اور بھى زیادہ گناہ ہے. ادب کسى سے بحث مت کرو اپنى بات کو اونچى مت کرو. ادب زیادہ مت ہنسو اس سے دل کى رونق جاتى رہتى ہے. ادب جس شخص کى غیبت کى ہے اگر اس سے معاف نہ کرا سکو تو اس شخص کے لیے دعائے مغفرت کیا کرو. امید ہے کہ قیامت میں معاف کر دے. ادب جھوٹا وعدہ مت کرو. ادب ایسى ہنسى مت کرو جس سے دوسرا ذلیل ہو جائے. ادب اپنى کسى چیز یا کسى ہنر پر بڑائى مت جتلاؤ. ادب شعر اشعار کا دھندا مت رکھو البتہ اگر مضمون خلاف شرع نہ ہو اور تھوڑى سى آواز سے کبھى کبھى کوئى دعا یا نصیحت کا شعر پڑھ لو تو د-ر نہیں. ادب سنى سنائى ہوئى باتیں مت کہا کرو. کیونکہ اکثر ایسى باتیں جھوٹى ہوتى ہیں.
متفرق باتوں کا بیان