حالت جنابت میں ناخن کاٹنا اور ناف کے نیچے کے یا اور کسى مقام کے بال دور کرنا مکروہ ہے (عالمگیرى مصطفائى جلد ص)
نابالغ بچوں کو نماز وغیرہ ادا کرنے کا ثواب ملتا ہے اور جو ان کى تعلیم کرے اسے تعلیم کا ثواب ملتا ہے.
جن اوقات میں نماز پڑھنا مکروہ ہے ان وقتوں میں اگر قرآن مجید کى تلاوت کرے تو مکروہ نہیں ہے. یا بجائے تلاوت کے درود شریف پڑھے یا ذکر کرے. (صغیرى مجتبائى ص)
اگر نماز میں پہلى رکعت میں کسى سورت کا کچھ حصہ پڑھے اور دوسرى رکعت میں اس سورۃ کا باقى حصہ پڑھے تو بلا کراہت درست ہے. اور اسى طرح اگر اول رکعت میں کسى سورت کا درمیانى حصہ یا ابتدائى حصہ پڑھے پھر دوسرى رکعت میں کسى دوسرى سورۃ کا درمیانى یا ابتدائى حصہ یا کوئى پورى چھوٹى سورت پڑھے تو بلا کراہت درست ہے. ( صغیرى ص) مگر اس عادت کا د-النا خلاف اولى ہے بہتر ہے کہ ہر رکعت میں مستقل سورت پڑھے.
تراویح میں قرآن پڑھتے وقت کوئى آیت یا سورت غلطى سے چھوٹ جائے اور اس آیت یا سورت کے آگے پڑھنے لگے اور پھر یاد آئے کہ فلاں آیت یا سورت چھوٹ گئى تو مستحب یہ ہے کہ چھوٹى ہوئى آیت یا سورت کو پڑھے. پھر جس قدر قرآن شریف چھوٹ جانے کے بعد پڑھ لیا تھا اس کو دوبارہ پڑھے تاکہ قرآن مجید باترتیب ختم ہو ( عالمگیرى مصطفائى آج ص) اور چونکہ ایسا کرنا مستحب ہى ہے لہذا اگر کسى شخص نے بوجہ اس کے کہ بہت زیادہ پڑھنے کے بعد یاد آیا تھا کہ فلاں جگہ کچھ رہ گیا. اور اس وجہ سے وہاں سے یہاں تک کل کا پڑھنا گراں ہے. اس لیے فقط اسى رہے ہوئے کو پڑھ کر پھر آگے سے پڑھنا شروع کر دیا تب بھى کچھ مضائقہ نہیں.
مرے وقت پیشانى پر پسینہ آنا اور آنکھوں سے پانى بہنا اور ناک کے نتھنوں کے پردہ کا کشادہ ہو جانا اچھى موت کى علامت ہے اور فقط پیشانى پر پسینہ آنا بھى اچھى موت کى نشانى ہے( تذکرۃ الموتى والقبور از جامع ترمذى ) وغیرہ