راستوں کى کیچڑ اور ناپاک پانى معاف ہے بشرطیکہ اس میں نجاست کا اثر معلوم نہ ہو. (مراقى الفلاح.)
مستعمل پانى یعنى ایسا پانى کہ جس سے کسى بے وضو نے وضو کیا ہو یا جس سے کسى نہانے کى حاجت والے نے غسل کیا ہو یا جس سے کسى باوضو شخص نے ثواب کے لیے پھر وضو کیا ہو یا جس سے کوئى شخص بلا غسل واجب ہونے کے نہایا ہو ثواب کے لیے مثلا جمعہ کے دن محض ثواب کے لیے نہایا ہو حالانکہ اسے نہانے کى حاجت نہ تھى سو ایسے پانى سے وضو غسل جائز نہیں. اور ایسے پانى کا پینا اور کھانے کى چیزوں میں استعمال کرنا مکروہ ہے(شامى) یہ جو بیان ہوا کہ نہانے کى حاجت والے نے غسل کیا ہو یہ جب ہے کہ نہانے والے کے بدن پر نجاست حقیقیہ نہ لگى ہو اور جو لگى ہو تو اس کا دھوون ناپاک ہے اور اس کا پینا اور کھانے کى چیزوں میں استعمال حرام ہے.