بہشتی زیور - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کسى جانور پر کسى بزرگ کا نام لگا کر اس کا ادب کرنا. عالم کاروبار کو ستاروں کى تاثیر سے سمجھنا. اچھى برى تاریخ اور دن کا پوچھنا. شگون لینا. کسى مہینے یا تاریخ کو منحوس سمجھنا. کسى بزرگ کا نام بطور وظیفہ کے چننا. یوں کہنا کہ خدا و رسول اگر چاہے گا تو فلانا کام ہو جائے گا. کسى کے نام یا سر کى قسم کھانا. جاندار کى بڑى تصویر رکھنا. خصوصا کسى بزرگ کى تصویر برکت کے لیے رکھنا اور اس کى تعظیم کرنا.