تاکنا. اگر کوئى بات معلوم ہو جائے تو اس کو اوروں سے کہنا مانجھے بٹھانا اور ایسى شرارت کرنا جس سے نمازىں قضا ہو جائیں. شیخى سے مہر زیادہ مقرر کرنا. غمى میں چلا کر رونا. منہ اور سینہ پیٹنا. بیان کر کے رونا. استعمال گھڑے توڑ د-النا. جو جو کپڑے اس کے بدن سے لگے ہوں سب کا دھلوانا. برس روز تک یا کچھ کم زیادہ اس گھر میں اچار نہ پڑنا. کوئى خوشى کى تقریب نہ کرنا. مخصوص تاریخوں میں پھر غم کا تازہ کرنا. حد سے زیادہ زیب و زینت میں مشغول ہونا. سادى وضع کو معیوب جاننا. مکان میں تصویرں لگانا. خاصدان. عطردان. سرمہ دانى سلائى وغیرہ چاندى سونے کى استعمال کرنا. بہت باریک کپڑا پہننا یا بجتا زیور پہننا. لہنگا پہننا. مردوں کے مجمع میں جانا خصوصا تعزیہ دیکھنے اور میلوں میں جانا. ا ور مردوں کى وضع اختیار کرنا. بدن گودانا. خدائى رات کرنا. ٹوٹکہ کرنا. محض زیب و زینت کے لیے دیوار گیرى چھت گیرى لگانا. سفر کو جاتے یا لوٹتے وقت غیر محرم کے گلے لگنا یا گلے لگانا. جینے کے لیے لڑکے کا کان یا ناک چھیدنا. لڑکے کو بالا یا بلاق پہنانا. ریشمى یا کسم یا زعفران کا رنگا ہوا کپڑا یا ہنسلى یا گھونگر یا کوئى اور زیور پہنانا. کم رونے کے لیے افیون کھلانا. کسى بیمارى میں شیر کا دودھ یا اس کا گوشت کھلانا. اس قسم کى اور بہت سى باتیں ہیں بطور نمونہ کے اتنى بیان کر دى گئى.