مسئلہ. بیچنے سے پہلے اس نے تول کر تم کو دکھایا اس کے بعد تم نے خرید لیا اور پھر دوبارہ اس نے نہیں تولا تو اس صورت میں بھى خریدنے والى کو پھر تولنا ضرورى ہے بغیر تولے کھانا اور بیچنادرست نہیں. اور بیچنے سے پہلے اگرچہ اس نے تول کر دکھا دیا ہے لیکن اس کا کچھ اعتبار نہیں. مسئلہ. زمین اور گاؤں اور مکان وغیرہ کے علاوہ اور جتنى چیزیں ہیں ان کے خریدنے کے بعد جب تک قبضہ نہ کر لے تب تک بیچنا درست نہیں. مسئلہ. ایک بکرى یا اور کوئى چیز خریدى کچھ دن بعد ایک اور شخص یا اور کہا کہ یہ بکرى تو میرى ہے کسى نے یونہى پکڑ کر بیچ لى اس کى نہیں تھى تو اگر وہ اپنا دعوى قاضى مسلم کے یہاں دو گواہوں سے ثابت کر دے تو قضائے قاضى کے بعد بکرى اسى کو دے دینا پڑے گى اور بکرى کے دام سے کچھ نہیں لے سکتے بلکہ جب وہ بیچنے والا ملے تو اس سے اپنے دام وصول کرو اس آدمى سے کچھ نہیں لے سکتے. مسئلہ. کوئى مرغى یا بکرى گائے وغیرہ مر گئى تو اس کى بیع حرام اور باطل ہے. بلکہ اس مرى چیز کو بھنگى یا چمار کو کھانے کے لیے دینا بھى جائز نہیں. البتہ چمار بھنگیوں سے پھینکنے کے لیے اٹھوا دیا پھر انھوں نے کھا لیا تو تم پر کچھ الزام نہیں اور اس کى کھال نکلوا کر درست کر لینے اور بنا لینے کے بعد بیچنا اور اپنے کام میں لانا درست ہے جیسا کہ پہلے حصہ میں صفحہ پر ہم نے بیان کیا ہے وہاں دیکھ لو.
مسئلہ. جب ایک نے مول تول کر کے ایک دام ٹھہرئے اور وہ بیچنے والا اتنے داموں پر رضا مند بھى ہو تو اس وقت کسى دوسرے کو دام بڑھا کر خود لے لینا جائز نہیں. اسى طرح یوں کہنا بھى درست نہیں کہ تم اس سے نہ لو ایسى چیز میں تم کو اس سے کم داموں پر دے دوں گى.